اکھلیش - جئے للیتا ملاقات - تیسرے محاذ کی قیاس آرائیاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-23

اکھلیش - جئے للیتا ملاقات - تیسرے محاذ کی قیاس آرائیاں

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر و چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے آج یہاں صدر اناڈی ایم کے و چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا سے ملاقات کی۔ ریاستی سکریٹریٹ میں یہ ملاقات 20 منٹ جاری رہی۔ سرکاری ذرائع نے اگرچہ اس ملاقات کو خیرسگالی قرار دیا ہے تاہم سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ اس ملاقات کے دوران آئندہ سال منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پس منظر میں ایک تیسرے محاذ کے ابھرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ صدر سماج وادی پارٹی ملائم سنگھ یادو نے آئندہ عام انتخابات کے بعد مرکز میں تیسرے محاذ کی حکومت کی تشکیل کے نظریہ کو آگے بڑھایا ہے۔ اس پس منظر میں آج کی دونوں چیف منسٹروں کی ملاقات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ اکھلیش یادو، چینائی میں ، پی ایم کے کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے۔ ٹاملناڈو کا ان کا یہ پہلا دورہ تھا جس سے استفادہ کرتے ہوئے اکھلیش نے جیہ للیتا سے ملاقات کی جس سے ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے کہ انا ڈی ایم کے ، ایک تیسرے محاذ سے متعلق ملائم سنگھ یادو کی تجویز کے تعلق سے مثبت نقطہ نظر رکھتی ہیں۔

Akhilesh-Jayalalithaa meet sets off Third Front talk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں