روس کی مدد سے مصر کے نیوکلیر پروگرام کا احیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-24

روس کی مدد سے مصر کے نیوکلیر پروگرام کا احیا

مصر کے نیوکلیر توانائی کے پروگرام میں روس مدد کرے گا۔ مصری وزیر صنعت و تجارت حاتم صالح نے اپنے اس بیان میں اشارہ دے دیا کہ اسلام پسندوں کی قیادت والی مصری حکومت نیوکلیائی توانائی حاصل کرنے کی اپنی کوششیں تیز کرنے جارہی ہے۔ مصر نے 1986ء میں چرنوبل حادثے کے بعد اپنے نیوکلیر پروگرام پر عمل روک دینے کا اعلان کردیا تھا لیکن معزول صدر حسنی مبارک نے 2006ء میں نیوکلیائی پروگرام کا حیاء کی خواہش ظاہر کی تھی۔ مبارک کو اقتدار سے بیدخل کرنے سے 5ماہ قبل فروری 2011ء میں حکومت نے بحیرروم کے ساحل پر واقع شمالی بندرگاہ کے قریب ضبعہ نامی علاقے میں مصر کا پہلا نیوکلیائی توانائی اسٹیشن قائم کرنے کیلئے بین الاقوامی ٹنڈر جاری کرنے کے مصوبہ کا اعلان کیا تھا۔ صدر محمد مرسی کے دورہ روس کے موقع پر گذشتہ ہفتے روس اور مصر کے درمیان نیوکلیر توانائی کے حوالہ سے ایک معاہدہ ہوا۔ صالح نے مزید بتایا کہ روس ضبعہ میں نیوکلیائی اسٹیشن کے قیام اور انشا میں ایک تجرباتی ری ایکٹر کی تنصیب میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہاکہ تفصیلات طے کرنے کیلئے اس سلسلہ میں جلد ہی ایک روسی وفد مصر کا دورہ کرے گا۔

Egypt says Russia to help revive nuclear program

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں