امریکی سرگرمیوں کو محدود کرنے چین کوشاں - پینٹگان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-27

امریکی سرگرمیوں کو محدود کرنے چین کوشاں - پینٹگان

چین کی جانب سے اپنے دفاعی بجٹ اور فوج کی تیزی کی رفتار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنٹگان نے بتایاکہ علاقائی بالادستی کا مقصد مغربی بحرالکاہلی علاقہ میں امریکی سرگرمیوں کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔ مشرقی ایشیاء اور بحرالکاہل کے علاقہ کے سکیورٹی امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری برائے دفاع ڈیوڈ ہیلوی نے بتایاکہ فوجی اخراجات اور سرمایہ کاری کے دائرہ کار پر ہمیں حقیقی تشویش ہے۔ سوالات کا جواب دیتے ہوئے ہیلوی نے بتایاکہ چین کے دفاعی بجٹ کی لاگت اس وقت 120 ملین ڈالرس ہے اور گذشتہ 2دہوں سے اس میں سالانہ 10فیصد اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ چین کے فوجی اخراجات میں مکمل شفافیت موجود نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ امریکہ چین کی جانب سے زیر فروغ متعدد صلاحیتوں پر بھرپور توجہ کررہا ہے۔ ہیلوی نے بتایاکہ ہم چین کی جانب سے اس کے نیوکلئیر صلاحیتی افواج کے اخراجات پر گہری ومحتاط نظر رکھے ہوئے ہیں۔ زیر بحر جنگی صلاحیتوں بشمول آبدوزوں، جن میں نیوکلئیر توانائی اور روایتی ڈیزل سے چلنے والے آبدوزیںاور ان کے ساتھ ہی ساتھ طویل فاصلاتی روایتی حملہ آور اسلحہ سسٹم جو صحت کے ساتھ نشانہ لگایت ہیں میں سرمایہ کاریاں شامل ہیں۔ ان میں بالسٹک اور کروز میزائل بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ان سرگرمیوں کو ہم محکمہ دفاع اور انسداد رسائی اور علاقائی محرومی طرز کی حکمت عملی قرار دے رہے ہیں جس کے قیام اور جس پر عمل آوری کا مقصد امریکہ یاد یگر افواج کی مغربی بحرالکاہلی علاقہ میں سرگرمیوں کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔

China intended to limit US operations in West Pacific

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں