بوسٹن ائرپورٹ اعظم خان تنازعہ - وزیر اعلیٰ اترپردیش کی برہمی برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-28

بوسٹن ائرپورٹ اعظم خان تنازعہ - وزیر اعلیٰ اترپردیش کی برہمی برقرار

اترپردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو نے اپنے سینئر کابینی رفیق محمد اعظم خان کو امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے ہوٹسن ایرپورٹ پر روک لئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نیویارک میں واقع ہندوستانی قونصل خانہ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کو منسوخ کردیا۔ نیویارک کے ہندوستانی قونضل خانہ نے اس ضمن میں کوئی وجہ بتائے بغیر صرف یہ کہا کہ "بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر اترپردیش کے معزز چیف منسٹر اکھلیش یادو کے اعزاز میں ترتیب دیا جانے والا استقبالیہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ قونصل جنرل ڈی ایم مولے نے استقبالیہ کی منسوخی کوئی وجہ بتانے سے انکار کردیا۔ مسٹر مولے چہارشنبہ کو اس عہدہ کا جائزہ لیا تھا جس کے بعد منعقد شدنی یہ پہلی اہم سرکاری تقریب تھی۔ مسٹر یادو نے مسٹر اعظم خان کو ایرپورٹ پر روکے جانے کے واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے ہاورڈ یونیورسٹی میں اپنا لیکچر بھی منسوخ کردیا تھا۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر اترپردیش کے دفتر سے دعوت قبول کرنے کی توثیق کے بعد ہندوستانی امریکی برادری کی اہم شخصیات، منتخب عہدیداروں، نیویارک میں ہندوستان کے دوستوں اور بہی خواہوں کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کو دعوت نامے روانہ کئے جاچکے ہیں۔ مسٹر مولے نے کل رات ایشیاء سوسائٹی کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بوسٹن کے لوگان انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہونچنے والے ایک ریاستی وزیر کے ساتھ بد احترامی اور غلط برتاؤ بدبختانہ امر ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستانی سفارت خانہ اس مسئلہ کو امریکی وزارت خارجہ اور ہوم لینڈ سکیورٹی سے رجوع کرے گا۔

Azam frisking: Akhilesh cancels NY Consulate reception

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں