حکومت تمل ناڈو اور چنئی کارپوریشن کے 200 میعاری کینٹین کا ہدف مکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-03

حکومت تمل ناڈو اور چنئی کارپوریشن کے 200 میعاری کینٹین کا ہدف مکمل

حکومت تمل ناڈو اور چنئی کارپوریشن کے 200 میعاری کینٹین کا ہدف مکمل
چنئی کارپوریشن کے 200 کینٹین - ا ماں کینٹین کے نام سے منسوب

تمل ناڈو وزیر اعلی جئے للیتا نے کل سکریٹریٹ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ 127سستے اور میعاری کینٹین کا افتتاح کیا ، اس تقریب میں چنئی کارپوریشن میئر سیدائی درائی سوامی ، مدورائی کارپوریشن میئر، ترو نیل ویلی کارپوریشن میئر، چیف سکریٹری، اور دیگر اعلی افسران موجود رہے، واضح رہے کہ وزیر اعلی جئے للیتا کے خصوصی منصوبے کے تحت مذکورہ کینٹین کو چنئی کارپوریشن کے انتظامیہ کے زیر نگرانی شہر کے 200وارڈوں میں فی وارڈ ایک کینٹین کھولے جانے کا ہدف رکھا گیا تھا، جس کو کل مکمل کرلیا گیا ہے، اس کینٹین کے ذریعے چنئی شہر میں بسنے والے غربائ، روزانہ کی مزدوری کرنے والے ملازم ،آٹو اور بس ڈرائیور، کم اجرت میں کام کرنے والے ملازمین ، چنئی شہر کو آنے والے مسافرین کو کم قیمت میں میعاری ٹفن فراہم ہوگا، مذکورہ 200کینٹین کو چنئی کارپوریشن نے وزیر اعلی جئے للیتا کے نام سے منسوب کرتے ہوئے ، مذکورہ کینٹین کو اما ں کینٹین کا نام رکھدیا ہے، صبح سات بجے تا دوپہر تین بجے تک یہ کینٹین کھلے رہیں گے، اور اس کینٹین میں صبح کے ناشتے میں ایک اڈلی ایک روپئے میں فراہم کیا جار ہا ہے، اور اسی طرح دوپہر کے دوران دہی کھانا تین روپئے میں اور سامبار کھانا پانچ روپئے میں فراہم کیا جارہا ہے، ان کینٹین کی شروعات پہلے پہل 19فروری 2013کو 15 وارڈوںمیں ہوئی تھی، پھر 24فروری کو 24وارڈوں میں اور 6 مارچ کو 34 وارڈوں میں مذکورہ کینٹین کا افتتاح کیا گیا تھا، اور منصوبے کے تحت کل افتتاح کئے گئے بقیہ 127کینٹین کو ملا کر جملہ 200کینٹین کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے، واضح رہے کہ تمل ناڈو حکومت اور چنئی کارپوریشن کے اس اقدام سے عوام کافی فائدہ اٹھارہے ہیں، خاص طور پر جھونپڑ پٹیوں اور ہاوئسنگ بورڈمیں رہنے والے غریب طلباء ان کینٹین سے مستفید ہورہے ہیں، اور باہر دیہی علاقے سے چنئی میں روزانہ کی اجرت پر کام کرنے کے لیے آنے والے ملازمین کے لیے مذکورہ کینٹین کسی تحفہ سے کم نہیں ہیں، ان کینٹین کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ ان تمام کینٹیوں میں خواتین سیلف ہیلپ گروپ کی مدد سے ٹفن اور کھانے کے اقسام تیار کئے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے 3 ہزار خواتین کو روزگار موقع فراہم ہیں، حکومت تمل ناڈو کے ہدایت کے مطابق مذکورہ 200 کینٹین کو سول سپلائیس کارپوریشن ماہانہ 500 ٹن چاول ، فی کلو ایک روپئے میں فراہم کرے گی، ابتدائی مرحلے میں ایک وارڈ کے کینٹین میں روزانہ پانچ سو افرادکے لیے کھانا تیار کیا جا رہا ہے، اس مقدار کو مستقبل میں بڑھائے جانے کے بھی امکانات ہیں، فی الحال ان 200 کینٹین سے روزانہ ایک لاکھ افرادکے لیے 20 روپئے میںدو وقت کا پیٹ بھر کھانامیسر ہورہا ہے، مذکورہ کینٹین کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ ان کینٹین میں تیار ہونے والے ٹفن اور کھانا صرف ان کینٹین میں آکر کھانے والوں کے لیے دستیا ب ہے، کسی بھی صورت میں میعاری اور سستے داموںمیں ملنے والے دو وقت کے کھانے کو (پارسل) کرکے باہر لے جانے کی اجازت نہیں ہے، مشاہدے کے مطابق ان کینٹین کے ذریعے چنئی کارپوریشن کو بھی منافع ملنے اور اس منافع سے ملنے والی رقم سے چنئی شہر کے بنیادی ڈھانچوں اور دیگر بلدیاتی ترقیاتی کاموں کے لیے درکار فنڈ حاصل ہونے اور کارپوریشن کے لیے ایک اضافی آمدنی کا ذریعہ ہے، اس میںکوئی شک نہیں کہ اس منصوبے کو دیگر ریاستوں اور شہروں کے کارپوریشن اپنائیں گے تو عوام اور بلدیہ دونوں کا فائدہ ہوسکتا ہے، ذرائع کے مطابق چنئی شہر کے علاوہ ریاست کے دیگر شہروں میں بھی مذکورہ میعاری کینٹین کے کھولے جانے کے قوی امکانات ہیں۔

Chennai Corporation's 200 Quality canteens target achieved

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں