شامی باغیوں کی غیر ہلاکت خیز امداد میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-21

شامی باغیوں کی غیر ہلاکت خیز امداد میں اضافہ

امریکی وزیر خارجہ جان کیری شامی اپوزیشن کے غیر ملکی حامیوں کے ایک اجلاس میں باغیوں کو واشنگٹن کی جانب سے غیر ہلاکت خیز( سازو سامان کی) امداد میں اضافہ کی تجویز پیش کریں گے ۔ استنبول میں اتوار کو فرینڈس آف سیریا(محبان شام) کا ایک اجلاس مقرر ہے جس میں جان کیری یہ اعلان کریں گے ۔ فرینڈس آف سیریا میں یوروپی اورعرب ممالک کے علاوہ امریکہ بھی شامل ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے جان کیری کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو بتایاکہ اضافی امداد سے اعتدال پسند اپوزیشن گروپس کو فائدہ پہنچے گا۔ جن میں سیرین اپوزیشن کولیشن، مقامی کونسلس، سیول سوسائٹی، تنظیمیں اور سپریم ملٹری کونسل شامل ہے ۔ عہدیدار نے بتایاکہ امدادی پیکیج پر اپوزیشن قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے ۔

US doubles non-lethal aid to Syria rebels

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں