بوسٹن دھماکوں کے بچ جانے والے ملزم کو سزائے موت کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-23

بوسٹن دھماکوں کے بچ جانے والے ملزم کو سزائے موت کا امکان

(پی۔ٹی۔آئی)
امریکی حکام بوسٹن مراتھن دھماکوں کے معاملہ پر جوہر سارنیف کے خلاف چارج شیٹ تیار کررہے ہیں جبکہ یہ شخص اعلیٰ سکیوریٹی میں ایک سٹی اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے اور گلہ کے شدید زخمی ہوجانے کے باعث بات چیت سے بھی قاصر ہے۔ فیڈرل حکام نے کہاکہ جوہر کے خلاف چارج شیٹ امریکی اٹارنی جنرل کی جانب سے آئندہ ہفتہ کے اوائل میں داخل کی جاسکتی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیاں بشمول ایف بی آئی اور بوسٹن پولیس 19سالہ جوہر کے خلاف چارج شیٹ تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ ایک سینئر پولیس آفیسر نے آج بتایاکہ ملزم کے خلاف گھیرا تن کرنے کیلئے ان کے پاس کافی ثبوت موجود ہیں۔ جمعہ کو پولیس کے ساتھ مدبھیڑ کے دوران تمرلن سارنیف 26سالہ ہلاک ہوگیا تھا جبکہ اس کے بھائی جوہر کو جڑواں بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ان دھماکوں میں 3افراد ہلاک ہوئے۔ جو حکام چارج شیٹ تیار کررہے ہیں ان کے مطابق جوہر پر جسے جمعہ کی شب گرفتار کیا گیا دہشت گردی او قتل کے مقدمات لگائے جائیں گے۔ بوسٹن کے مئیر نے میڈیا سے کہا تھا کہ جوہر پر اتوار تک چارج شیٹ تیار کرلی جائے گی تاہم ایسا نہ ہوسکا۔ بوسٹن سٹی پولیس کے سربراہ ایڈڈیوس نے کہاکہ ملزم کی حالت اس وقت ایسی نہیں ہے کہ اس سے کسی قسم کی پوچھ تاچھ کی جاسکے، اس کی صحت بہتر ہورہی ہے اور ہم صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ این بی سی نیوز نے بعض نامعلوم فیڈرل حکام کے حوالہ سے بتایا کہ گلہ کے شدید زخمی ہونے کے باوجود جوہر نے تحقیق کاروں کے سوالات کے جوابات دینے شروع کردئیے ہیں وہ تحریر میں جوابات دے رہا ہے۔ ایک عہدیدار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر یہ بات بتائی۔ تحقیق کار اس سے دیگر سیل نمبرس اور دیگر نہ پھٹنے والے بموں کے تعلق سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔ بہرحال اس سے مزید کیا سوالات کئے جارہے ہیں یہ بات نہیں بتائی گئی۔ بوسٹن کے مئیر اور سٹی پولیس چیف نے کہاکہ تاحال ملے ثبوتوں سے یہ اشارہ ملا ہے کہ اس کارروائی میں دونوں ملزمین نے تنہا حصہ لیا۔ سنیٹر ڈیان فینسٹین نے جو سینیٹ انٹلی جنس کمیٹی کی سربراہ ہیں کہاکہ جو ہر کو سزائے موت دی جاسکتی ہے کیونکہ اس کے خلاف واضح شواہد ہیں۔

(رائٹر)
بوسٹن کے نواحی قبضہ واٹر ٹاون پولیس چیف ایڈڈیوس نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں میراتھن بم دھماکوں کے ملزم جوہر سارنیف نے اپنے بھائی کو پولیس سے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد گاڑی کے نیچے کچل دیا تھا۔ اس سے قبل سمجھا جاتا تھا کہ 26 سالہ تیمور لنگ سارنیف کو گولیوں اور بم دھماکوں سے آئے زخمی کی وجہہ سے ہلاک ہوا تھا تاہم ڈیوس نے بوسٹن گلوب اخبار کو بتایا کہ 19 سالہ جوہر سارنیف نے چوری شدہ گاڑی ان کے اوپر چڑھادی تھی اور تیمور لنگ بظاہر ان زخموں کی وجہہ سے ہلاک ہوا۔ جب تیمور لنگ کے پاس گولیاں ختم ہوگئیں تو پولیس نے اسے پکڑلیا تھا لیکن جب وہ اس کو ہتھکڑیاں پہنانے لگے تو جوہر نے گاڑی اس پر چڑھادی۔

Boston blasts: Suspect charged, could face death penalty

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں