بوسٹن مراتھن کا مشتبہ بمبار گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-21

بوسٹن مراتھن کا مشتبہ بمبار گرفتار

بوسٹن مراتھن بم دھماکوں کے ذمہ دار دوسرے مشتبہ شخص 19سالہ ذا کر زرنائف کی جمعہ کی شب ڈرامائی گرفتاری کے ساتھ 23گھنٹوں کی تلاش کا سلسلہ ختم ہوا۔ امریکہ کے قدیم شہروں میں شامل بوسٹن علم و طب کے گہوارہ کی حیثیت سے مشہور ہے جہاں 100 سے زائد کالج اور یونیورسٹیاں قائم ہیں ۔ اس کے ایک مضافاتی علاقہ کیمبرج میں آئیوری ہارورڈ یونیورسٹی بھی قائم ہے جو یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہے ۔ بوسٹن پولیس نے اپنے ٹوئٹر سائٹ پر تحریر کیا کہ ملزم گرفتار کر لیا گیا اور تلاش و جدوجہد ختم ہوئی۔ دہشت کا ماحول ختم ہوا اور انصاف کوکامیابی نصیب ہوئی۔ مشتبہ شخص اب حراست میں ہے ۔ ذا کر زر نائف پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران فرار ہو گیا تھا اس جھڑپ میں اس کا 26سالہ بھائی تیمور لنگ ہلاک ہو گیا تھا۔ ذا کر زر نائف بوسٹن کے ایک مضافات واٹر ٹاون میں ایک کشتی میں چھپا بیٹھا تھا جہاں اسے گذشتہ شب گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں بھائیوں کا تعلق چیچنیا سے ہے جو روسی مسلمانوں کا متنازعہ علاقہ ہے ۔ سی این این نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ ذا کر زرنائف ایک ٹورسٹ کی حیثیت سے 2000 کے اوائل میں امریکہ آیا تھا اور اس کے بعد پناہ کی درخواست کی تھی۔ 2012ء میں اسے فطری طورپر امریکی شہری کا موقف حاصل ہو گیا تاہم سی این این نے ایک وفاقی عہدیدار کے حوالے سے بتایاکہ تیمور لنگ کو نیچر لائیز ڈسٹیزن کا موقف حاصل نہیں ہوا بلکہ وہ چند برسوں بعد آیا اور قانونی طورپر گرین کارڈ حاصل کرنے کے بعد اس نے امریکہ میں بود و باش اختیار کر لی۔ بوسٹن پولیس کمشنر ایڈ ڈ یویس نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایاکہ ذا کر زرنائف کی حالت صحیح نہیں ہے ۔ ترجمان کیلی لامین نے بتایاکہ ذا کر بوسٹن کے بیتھ اسرائیل میڈیکل سنٹر میں شریک کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے ۔

Boston Marathon bombing suspect arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں