چین کے جنوب مغربی صوبہ میں 7.0 شدت کا زلزلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-21

چین کے جنوب مغربی صوبہ میں 7.0 شدت کا زلزلہ

چین کے مغربی صوبہ سیچوان میں آج 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجہ میں کم سے کم 161 افراد ہلاک اور دیگر 35700 زخمی ہو گئے ۔ 2008ء کے قیامت خیز زلزلہ میں تباہ شدہ یہ علاقہ تازہ ترین زلزلہ کے سبب بدترین تباہیوں کا شکار ہوا ہے ۔ زمینی سرگرمی اور زلزلہ کے امور پر نظر رکھنے والے چینی ادارہ نے کہا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:20 پر ہوئے اس زلزلے سے جنوبی مغربی صوبہ سیچوان کے شہریا ان کی کاونٹی لوشان میں زبردست تباہی ہوئی ہے ۔ یہ گاؤں تقربیاً پوری طرح زمین دوز ہو گیا۔ اس زلزلہ کا مبدا زمین کی 13کلومیٹر کی گہرائی میں شمالی ارض بلد کے قریب 30.3 ڈگری پر اور مشرقی طول بلد کے قریب 103.0 ڈگری پر تھا۔ عہدیداروں کے حوالہ سے چین کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے کہاکہ 161افراد ہلاک اور دیگر 5700 زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کی تعداد اس سے کئی ہزار زائد بھی ہو سکتی ہے ۔ 5سال کے دوران سیچوان میں یہ دوسرا بڑا زلزلہ تھا۔ 2008ء کے دوران 8شدت کے زلزلہ کے نتیجہ میں 90,000 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ یہ علاقہ زلزلہ کے خطرات سے گھرے قن گھاٹی۔ تبت زون میں واقع ہے ۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر بتائی گئی فوٹیج سے اس علاقہ کی عمارتوں کو ہوئے بدترین نقصانات کا پتہ چلا ہے ۔ سیچوان کا صوبائی دارالحکومت چنگڈو بھی زلزلہ سے عملاً دہل گیا۔ شدید نقصانات کے سبب ایرپورٹ بند کر دیا گیا۔ چین صدر زی جن پنگ نے زلزلہ سے متاثر علاقہ میں ممکنہ مدد کی فراہمی کیلئے فوج کو حکم دیا ہے ۔ مقامی عوام کے مابعد کے جھٹکوں سے چوکسی کیلئے خبردارکر دیا گیا ہے ۔ چنگڈو میں ایک عمارت کی 13ویں منزل میں رہنے والے شخص نے کہاکہ اس نے اپنی عمارت کو20سکنڈتک ہلتی ہوئی محسوس کیا۔ ارتعاش کی شدت سے بالا حصہ کے چھت کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا۔ متاثرین کو راحت و امداد رسانی کیلئے 20,000 فوجی سپاہی روانہ کر دئیے گئے ۔ دو فوجی ہیلی کاپٹروں کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے ۔

7.0 magnitude earthquake hits China; 156 killed, 5500 injured

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں