امریکی معیشت کو بہتر بنانے 377 ٹریلین ڈالر کا بجٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-11

امریکی معیشت کو بہتر بنانے 377 ٹریلین ڈالر کا بجٹ

امریکی صدر بارک اوباما نے چہارشنبہ کو 377 ٹریلین ڈالر پرمشتمل سالانہ بجٹ پیش کیا ہے جس کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اس سے نہ صرف بجٹ خسارہ میں کمی آئے گی بلکہ یہ امریکہ کو "اچھے روزگار کیلئے پرکشش" بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کو معاشی خوشحالی کے راستے پر گامزن کرے گا۔ اوباما نے بجت کو متوسط طبقہ کیلئے ایک بہترین بجٹ قرار دیا ہے جبکہ ریپبلیکنس نے فوری طورپر اسے معیشت کی بدحالی سے تشبیہ دی ہے۔ کانگریس کی اپنی سالانہ بجٹ تجاویز بھیجنے کے بعد وائٹ ہاوز کے روزگارڈن میں اپنے ریمارکس میں اوباما نے کہا "ایک ایسے وقت جب امریکیوں کی بڑی تعداد ہنوز کام کی تلاش میں سرگرداں ہے، میں نے بجٹ میں ایسے شعبوں میں سرمایہ کاری کا نشانہ مقرر کیا ہے جس سے فوری طورپر روزگار کے کافی مواقع پیدا ہوں گے اور ہماری معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا "روزگار کے بہترین مواقع امریکہ کو پرکشش بنانے کیلئے اس بجٹ کے ذریعہ نئے مینوفیکچرنگ مراکز میں سرمایہ کاری کی جائے تاکہ امریکہ کی تعمیر جدید کو یقینی بنایا جاسکے۔ گذشتہ 3سال میں تجارت کے ذریعہ تقریباً 6.5 ملین روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے گئے ہیں اور معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ امریکی عوام اس سے بھی زیادہ کے مستحق ہیں۔

Obama unveils $377 trillion budget for 2014

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں