ممبئی حملے کیس کی سماعت - ایک بار پھر ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-28

ممبئی حملے کیس کی سماعت - ایک بار پھر ملتوی

پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت کو آج ممبئی حملوں کے ایک اہم گواہ سے جرح کو متلوی کرنا پڑا کیونکہ اہم ملزم لشکر طیبہ کے کمانڈرذکی الرحمن لکھوی کے وکیل نے سماعت میں شرکت نہیں کی۔ روالپنڈی کی عدالت کے جج چودھری حبیب الرحمن نے لکھوی کے وکیل خواجہ ہریس احمد کی ایک درخواست کی بنیاد پر کیس کو 4مئی تک ملتوی کردیا۔ وکلائے صفائی 4خانگی گواہوں سے جرح کرنے والے تھے۔ جن میں ایک ایسا شخص بھی شامل ہے جس کی ایک ملزم نے اس شخص کی حیثیت سے شناخت کی جس نے ماہی گیری کی کشتیاں خریدی تھیں جو نومبر 2008ء میں ممبئی پر حملوں میں دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کی گئی تھیں۔ اپنی درخواست میں احمد نے جج کو اطلاع دی کہ وہ ایک گھریلو مسئلہ کی وجہہ سے آج کی کاروائیوں میں شرکت نہیں کرسکتے۔ ذرائع نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی۔ عدالت نے درخواست قبول کرلی اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے چیف پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار علی نے پی ٹی آئی سے کہاکہ وکلائے صفائی کو 13 اپریل کو گذشتہ سماعت میں 4گواہوں سے جرح مکمل کرنی چاہئے تھی۔ یہ انتہائی حیرت انگیز ہے کہ وکلائے صفائی گواہوں سے جرح میں اور دانستہ طورپر مقدمہ میں تاخیر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گواہوں کو جنہیں کراچی سے روالپنڈی آنا پڑا ہے وکلائے صفائی کی وجہہ سے مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

Pakistan Mumbai attacks case trial postponed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں