اڈوانی پر یدیورپا سے رشوت حاصل کرنے کا سنسنی خیز الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-23

اڈوانی پر یدیورپا سے رشوت حاصل کرنے کا سنسنی خیز الزام

بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے کرناٹک کے سابق چیف منسٹر بی ایس یدیورپا سے کرپشن کے واقعات کے بعد وزارت اعلیٰ کے عہدہ پر برقرا ررکھنے کیلئے کثیر رقم حاصل کی تھی۔ اڈوانی کی رشوت خوری کا یہ سنسنی خیزمعاملہ آج سامنے آیا ہے۔ یدیورپا کی کرناٹک جنتا پارٹی کے لیڈر اور بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ بی دھننجے کمار نے کہاکہ اڈوانی کی رشوت خوری کے تعلق سے دستاویزات کا مناسب وقت پر افشاف کیا جائے گا۔ ان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ بنگلور میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے وی دھننجے کمار نے جو این ڈی اے کے دور حکومت میں مرکزی کابینہ میں شامل تھے کہاکہ عنقریب بی جے پی کے قدآور لیڈر سمجھے جانے والے حقیر چہرہ کو بے نقاب کیا جائے گا۔ ایک دن قبل ہی کرناٹک میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے اڈوانی نے بی ایس پی یدیورپا پر الزام عائد کیا کہ ان کی دھاندلیوں کی وجہہ سے بی جے پی کی ساکھ متاثر ہوئی۔ اس کے جواب میں کرناٹک جنتا پارٹی کے لیڈر نے کہاکہ اڈوانی کو اس بات کا اخلاقی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ یدیورپا پر تنقید کریں کیونکہ انہوں نے (اڈوانی) اپنے بچوں کے ذریعہ یدیورپا سے رشوت حاصل کی تھی۔ بی جے پی کے کئی لیڈرچیف منسٹروں سے رقومات حاصل کرتے رہے ہیں۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو چھپی ہوئی نہیں ہے۔ بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ اور کرناٹک کے لیڈر بی جے پی لیڈر نے دھننجے کمار کے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔

Advani accused of taking money from Yeddyurappa

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں