جسٹس کاٹجو سے ایک التماس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-19

جسٹس کاٹجو سے ایک التماس

سپریم کورٹ کے سابق جج اور پریس کونسل آف انڈیا کے صدرنشین جسٹس مارکنڈے کاٹجو کا شمارملک کے ممتاز اور چنندہ دانشوروں میں ہوتاہے۔ وہ بے باکی اور سچ گوئی کیلئے مشہور ہیں۔ اردو زبان بھی خوب جانتے ہیں اور شعر و شاعری سے بھی انہیں کافی دلچسپی ہے۔ ظلم و نا انصافی کا ڈٹ کرمقابلہ کرتے ہیں وہ سیکولر ذہنیت کے مالک ہیں، فرقہ پرستوں کے خلاف ہیں۔ ملک کے حالات اور سیاسی منظر پر عمیق نظر رکھتے ہیں اور تواتر کے ساتھ بیانات جاری کرتے ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ وہ کسی کی ایماء پر بولتے ہوں گے کیونکہ وہ جو بھی بیان جاری کرتے ہیں ضمیر کی آواز اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کرتے ہیں جن میں اکثر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی تائید و حمایت میں بیانات جاری کرتے ہیں جو بالکل مناسب اور واجبی ہوا کرتے ہیں تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جسٹس کاٹجو کی مسلسل بیان بازی سے ان کے عہدے کی شان اور ان کی شخصیت کا وقار متاثر ہورہا ہے۔ ان کے متواتر بیانات کے سب اکثریتی فرقہ کے بعض گوشوں میں غیر ضروری ضد اور چڑ مسلمانوں کے خلاف پیدا ہونے لگی ہے جس سے فرقہ پرستوں کو تقویت پہنچ سکتی ہے اور اقلیتوں کا موقف کمزور ہوسکتا ہے لہذا میں سمجھتا ہوں کہ جسٹس مارکنڈے کاٹجو کو مسلسل بیان بازی سے گریز کرتے ہوئے صرف خاص خاص موقعوں پر ہی بولنا اور جاری کرنا چاہئے تاکہ ان کی بات کی اہمیت اور شخصیت کا رعب و وزن برقرار رہے۔

A request to Justice Katju

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں