سن 2014 تک 600 ملین آدھار کارڈ کا نشانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-24

سن 2014 تک 600 ملین آدھار کارڈ کا نشانہ

صدرنشین یونیک آئیڈنٹفکیشن اتھاریٹی آف انڈیا( یو ڈی ڈی اے آئی) کے صدرنشین نندن نیلیکانی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ 2014ء کے اختتام تک ہندوستان کی مجموعی آبادی کی نصف آبادی کے پاس آدھار کارڈ ہوں گے جبکہ جاری سال کے آواخر تک ہر تین ہندوستانیوں کے منجملہ ایک آدھار کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں جو کئی چھوٹے چھوٹے ممالک کی جملہ آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر ہندوستان کے پاس آدھار کارڈ کیلئے مزید کچھ سال درکار ہیں۔ واشنگٹن میں ایک جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ آدھار کارڈ ہر فرد کی بائیو میٹرک معلومات کا ذخیرہ ہوگا جس کے ذریعہ کمپیوٹر پر صرف اے کلک کے ذریعہ ہی کسی بھی فرد واحد کا کچا چٹھا معلوم کیا جاسکتا ہے۔ ہندوستان کی 1.2ملین کی آبادی کے منجملہ 380 ملین افراد کا اندراج ہوچکا ہے جو یقینی ایک کارنامہ ہے۔ روزانہ ایک ملین افراد کی پراسیسنگ کی جاتی ہے جبکہ جاریہ سال کے آواخر تک ہمارا نشانہ 4000 ملین ہے اور 2014ء تک 600ملین کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں آدھار کارڈ کے 25000 تا30,000 مراکز کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہاکہ آدھار کارڈ کو معمولی کارڈ نہ سمجھیں بلکہ یہ ایک "انٹرنیٹ پاسپورٹ اور گیٹ وے" کا موقف حاصل کرچکا ہے۔ ملک کی مختلف اسمکیات سے استفادہ کیلئے دیگر کارڈس کے مقابلے آدھار کارڈ کو زائد اہمیت دی جائے گی۔ صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی عوامی خدمات سے مربوط کسی بھی ادارے سے آدھار کارڈ کی بنیاد پر استفادہ کیا جاسکتا ہے لہذا اسے مختلف خدمات کا گیٹ وے تصور کیا جارہا ہے۔

600 Million Aadhaar Card By 2014

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں