23000 hajj pilgrims from indira gandhi airport this year
جاریہ سال اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے تقریبا 23 ہزار عازمین سعادت حج کے حصول کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ دہلی کے وزیر شہری ترقیات و محصولات اروند سنگھ لولی نے یہ بات بتائی ۔انہوں نے کہا کہ دہلی کی حکومت عازمین حج کو مختلف سہولتیں فراہم کرے گی۔ دہلی حج کمیٹی کی نگرانی میں تقریبا 23 ہزار عازمین سعودی عرب روانہ ہونگے۔ ان میں دہلی کوٹے کے تحت 1700 عازمین شامل رہیں گے۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ عازمین کی ایک تقریب خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جملہ 8152 درخواستیں موصول ہوئی تھیں،ان کے منجملہ 1016 درخواستیں قرعہ اندازی کے ذریعہ منظور ہوئیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں