تلگو مصنف بھاردواج کو باوقار گیان پیتھ ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-18

تلگو مصنف بھاردواج کو باوقار گیان پیتھ ایوارڈ

ملک کے اعلیٰ ترین ادبی اعزاز گیان پیتھ ایوارڈ برائے 2012 کیلئے سینئر تلگو مصنف ڈاکٹرراؤری بھاردواج کو دیا جائے گا۔ گیان پیتھ کے ڈاکٹر رویندر کالیا نے بتایا کہ تلگو کے سینئر مصنف ڈاکٹر راؤری بھاردواج کا یہاں منعقدہ میٹنگ میں 2012 کے 48 ویں گیان پیتھ ایوارڈ کے لئے انتخاب کیا گیا ہے۔ انہیں انعام کے طورپر 11لاکھ روپئے کی رقم سے نوازا جائے گا۔ حالانکہ ابھی تک تقسیم ایوارڈ کی تاریخ طئے نہیں ہے۔ بھاردواج کے ابھی تک تلگو زبان میں 37چھوٹی کہانیوں کے مجموعہ، 17ناول، 3مضامین کے مجموعہ اور 8 ڈرامے شائع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بچوں کیلئے 6ناولٹ اور 5چھوٹی کہانیوں کے مجموعہ لکھے ہیں۔ ان کے زیادہ تر تخلیقی کاموں کا اہم ہندوستانی زبانوں اور انگریزی زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھاردواج کا شمار ان مصنفوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کے تجربات کو قلم اور لفظوں کے توسط سے کاغذ پر درج کیا۔ ان کی تحریریں سماجی بیداری اور انسانی جذبات سے جڑی ہیں اور ان میں قصہ گوئی کی جھلک ملتی ہے۔ بھاردواج کو ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ اور سوویت لینڈ نہرو ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈس سے نوازا جاچکا ہے۔ کالیا نے بتایا کہ بھاردواج کا جنم 1927ء میں اس وقت کے حیدرآباد کے موگلورو گاؤں میں ہوا تھا جہاں سے وہ آندھراپردیش کے گنٹور ضلع میں تاڈیکونڈا گاؤں چلے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھویں تک رسمی طورپر تعلیم حاصل کرنے والے راؤری بھاردواج کو 3یونیورسٹیوں نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔ بھاردواج نے دوسری جنگ عظیم کے دوران تکنیشیئن، کارخانے اور پرنٹنگ پریس کے علاوہ ہفتہ وار میگزین، جامین رائتو اور دین بندھو کے شعبہ ادارت میں کام کیا۔

Gnanpeet award for prominent telugu writer ravuri bharadwaj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں