سلطان العلوم پبلک اسکول - مسلسل 20 سال سے صد فیصد نتائج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-31

سلطان العلوم پبلک اسکول - مسلسل 20 سال سے صد فیصد نتائج

سلطان العلوم پبلک اسکول بنجارہ ہلز بی ایس سی کے نتائج گذشتہ 20 سال سے مسلسل صد فیصد رہے ہیں۔ کسی بھی تعلیمی ادارہ کیلئے مسلسل 20 سال سے نتائج صد فیصد برآمد ہونا سوسائٹی کے عہدیداروں اور انتظامیہ کے لئے باعث فخر ہے۔ صد فیصد نتائج کے پس پردہ اسکول کے اساتذہ اور والدین کی رہنمائی کے علاوہ خود طلباء کی محنت و مشقت شامل ہے۔ توقع ہے کہ طلبہ صد فیصد نتائج کے سلسلہ کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ اعزازی سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ظفر جاوید نے غلام احمد آڈیٹوریم میں منعقدہ سلطان العلوم پبلک اسکول کے سالانہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کااظہار کیا۔ جناب خان لطیف محمد خان چیرمین سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی و ایڈیٹر انچیف روزنامہ منصف نے جلسہ کی صدارت کی۔ سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے ظفر جاوید نے کہاکہ بانیاں سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی غلام احمد اور امجد علی خان مرحوم نے ملت کے نونہالوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے 1980ء میں بنجارہ ہلز میں سلطان العلوم پبلک اسکول قائم کیا تھا۔ 33 سال قبل شروع کی گئی یہ تعلیمی تحریک جناب خان لطیف محمد خان کی صدارت میں کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہے۔ سوسائٹی کے بار ارکان محمد ولی اﷲ نائب صدر، ڈاکٹر میر اکبر علی خان، نسیم نتھانی، ایس اے وہاب آج شہہ نشین پر موجود ہیں جنہوں نے ملت کے نونہالوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کا خواب دیکھاتھا۔ آج اس بڑھتے ہوئے تعلیمی کاروں کو دیکھ کر ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔ جناب خان لطیف محمد خان جنہوں نے 14سال قبل اس تعلیمی کارواں کے امیر کی حیثیت سے باگ دوڑ سنبھالی تھی کئی مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے تعلیمی کارواں کو آگے بڑھارہے ہیں۔ آج یہی وجہہ ہے کہ مفخم جاہ انجینئرنگ کالج کو ملک کے75 ممتاز انجینئرنگ کالجس میں 54واں مقام حاصل ہے۔ چیرمین سلطان العلوم پبلک اسکول نسیم نتھانی نے اپنی تقریر میں سی بی ایس سی میں مسلسل صد فیصد نتائج پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے اساتذہ اور سرپرستوں کی مشترکہ کوششوں کی ستائش کی۔

sultan ululoom public school results

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں