کوئمبتور میں ایس ڈی پی آئی کا دو روزہ قومی جنرل کونسل اجلاس کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-31

کوئمبتور میں ایس ڈی پی آئی کا دو روزہ قومی جنرل کونسل اجلاس کا آغاز

آج یہاں کوئمبتور میں ایس ڈی پی آئی (سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا) کا دو روزہ قومی جنرل کونسل اجلاس کا آغاز قومی صدر ابوبکر کے ہاتھوں پرچم کشائی سے کیا گیا، کوئمبتور عائشہ محل میں منعقد پہلے دن کے اجلاس میں پار ٹی کے قومی جنرل سکریٹری محی الدین کٹی فیضی نے استقبالیہ تقریر کی، اور صدارتی تقریر قومی صدر ای ابوبکر نے کی، قومی جنرل کونسل اجلاس میں تمل ناڈو، کیرلا، کرناٹک، آندھرا پردیش، آسام، مغربی بنگال، گوا، راجستھان، دہلی، مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، منی پور ، اترپردیش، بہار، اور دیگر ریاستوں کے ریاستی ذمہ داران ، اور قومی ذمہ داران، جنرل کونسل ایگزی کیٹیو ممبران شریک رہے، واضح رہے کہ اس جنرل کونسل اجلاس میں اگلے دو سالوں کے لیے قومی منتظمین کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

SDPI national general council meet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں