مصر کو برکس اتحاد میں شامل کیے جانے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-18

مصر کو برکس اتحاد میں شامل کیے جانے کا امکان

مصر کے صدر محمد مرسی کو برکس ممالک کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ برکس چوٹی کانفنس ڈربن میں 26 اور 27 مارچ کو ہونے والی ہے ۔ صدر مصر محمد مرسی کو برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئلے مدعو کئے جانے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں ہیں کہ مصر کو بھی برکس اتحاد میں شامل کیا جائے گا۔ برکس ممالک کے اتحاد میں اس وقت برازیل، روس، چین، ہندوستان اور جنوبی آفریقہ شامل ہیں ۔ ان6ممالک کا اتحاد "برکس [BRICS]" کہلاتا ہے ۔ صدر محمد مرسی نے امید ظاہر کی کہ برکس ممالک کے اتحاد میں شامل ہونے کے بعد مصر کو ترقی دینے کے مواقع حاصل ہو جائیں گے ۔ صدر محمد مرسی نے برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامہ کو قبول کر لیا ہے ۔ برکس چوٹی کانفرنس کی میزبانی جنوبی آفریقہ کے صدر جیک زوما کرہے ہیں ۔ جیکب زوما نے صدر مصر کو دعوت نامہ جاری کیا ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ برکس چوٹی کانفرنس پہلی مرتبہ جنوبی آفریقہ میں منعقد ہورہی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں