سلطان العلوم کالج آف فارمیسی کا سالانہ جلسہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-19

سلطان العلوم کالج آف فارمیسی کا سالانہ جلسہ

وائس چانسلر جواہر لعل نہرو ٹکنالوجی یونیورسٹی پروفیشررامیشور راؤ نے فارمیسی طلباء و طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ فارغ ہونے کے بعد اپنے شعبہ میں مہارت حاصل کریں ۔ موجودہ گلوبلائزیشن کے دورمیں ملک و بیرون ممالک شعبہ فارمیسی میں روزگار کے وسیع مواقع حاصل ہیں ۔ دنیا میں کہیں بھی جائیں امریکہ، لندن، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، گلف ہر جگہ فارمیسی کی زبردست مانگ ہے ۔ تاہم طلباء کو چاہئے کہ وہ صرف اپنے کو تعلیم تک ہی محدود نہ رکھیں بلکہ بدلتے ہوئے حالات اور تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی تخلیقی و ماہرانہ صلاحیتوں کو وسعت دیں ۔ پروفیسر رامیشور آج سلطان العلوم کالج آف فارمیسی کے سالانہ جلسہ میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ جناب خان لطیف محدم خان چیرمین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی نے جلسہ کی صدارت کی۔ پروفیسر رامیشور راؤ نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے کہاکہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں وقفہ وقفہ سے ٹکنالوجی تبدیل ہورہی ہے ۔ شعبہ فارمیسی میں پراڈکٹ تبدیل ہورہے ہیں ۔ فارماسیٹ کو چاہئے کہ بدلتے ہوئے رجحان کے مطابق اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دیں ۔ انہوں نے سرپرستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کی 17سال سے 21سال تک کی عمر کے دوران ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کریں ۔ اس عمر میں حاصل کی جانے والی تعلیم روشن مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے ۔ وائس چانسلر جے این ٹی یو نے سلطان العلوم کالج آف فارمیسی کے نتائج اور طلبہ کی جانب سے بہتر تعلیمی مظاہرہ پر مسلسل 8سال سے یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر انتطامیہ اور فیکلٹی کی ستائش کی۔ اعزازی سکریٹری سوسائٹی جناب ظفر جاوید نے اپنی تقریر میں سلطان العلوم کالج آف فارمیسی کے 87فیصد نتائج اور مسلسل 8سال سے جے این ٹی یو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر طلبہ اور فیکلٹی کی کاوشوں کی ستائش کی۔ انہوں نے طلباء و طالبات پر زوردیا کہ سخت محنت اور جستجو کے ذریعہ یونیورسٹی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کرنے کے سلسلہ کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں ۔ انہوں نے بتایاکہ سوسائٹی کی جانب سے فارمیسی طلبہ کو تمام سہولتیں اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جاتا ہے ۔ پرنسپل ڈاکٹر جے وینکٹیشور راؤ نے مہمانوں کا خرمقدم کیا اور اپنی سالانہ رپورٹ میں کہاکہ کالج کے طلبہ کو ریگولر امتحانات منعقد کرنے کے علاوہ ان کیلئے سمینار، کانفرنس اور ورکشاپ منعقد کئے جاتے ہیں ۔

Sultan ul Uloom College of Pharmacy annual convocation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں