Saudia Arabia frees female prisoners jailed this month
سعودی حکام نے جاریہ ماہ کے اوائیل میں بریدہ شہر میں اسلام پسند قیدیوں کی رہائی کیلئے بطور احتجاج سٹ ان مظاہرہ کرنے والی تمام خواتین کو رہا کر دیا ہے اور صرف2 حراست میں ہیں ۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ شمالی صوبہ قسیم کے ایک پولیس ترجمان نے کہاکہ گرفتار شدہ تمام خواتین کو رہا کر دیا گیا ہے اور صرف 2خواتین وہاں سے گئی نہیں ہیں حالانکہ ان کی رہائی کی تمام کار روائی مکمل ہو چکی ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ ان کی رہائی کیلئے عدالتی احکام کی تعمیل کیلئے ان خواتین کے افراد خاندان سے رابطہ کیا جا رہا ہے ۔ اس احتجاج کے سلسلہ میں جملہ 176افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں