ہوگو شاویز کو زہر دینے کا شبہ - بولوویا صدر کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-11

ہوگو شاویز کو زہر دینے کا شبہ - بولوویا صدر کا بیان

بولویا کے صدر ایومورالس کہا ہے کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ ونیز ویلا کے آنجہانی لیڈر ہوگوشاویز کو زہر دیا گیا ہے۔جنہوں نے 14 برس تک ونیز ویلا کی قیادت کی تھی اور کینسر کے خلاف ایک دو سالہ جد و جہد کے بعد 58 سال کی عمر میں فوت ہوگئے۔نکولاس مدورو نے جو شاویز کے تحت نائب صدر تھے اور کار گذار صدر کے طور پر حلف لیا ہے قبل ازیں الزام عائد کیا تھا کہ ونیز ویلا کے دشمنوں نے شاویز کے جسم میں کینسر کے جراثیم داخل کیے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس مسئلہ کی ایک خصوصی کمیشن کے ذریعہ تحقیقات کروائی جائے۔ موارلیس جنہوں نے شاویز کے جنازے کی سرکاری تقریب میں شرکت کے لیے کراکس کا سفر کیا ہے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ شاویز کی بیماری کے تعلق سے با خبر تھے حالانکہ انہوں نے کسی تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا۔مورالیس نے یاد دہانی کرائی کہ ایک بار انہوں نے شاویز کو کافی پینے کی پیشکش کی لیکن ونیز ویلا کے لیڈر کے سکیورٹی گارڈز نے اس پر اعتراض کیا۔
شاویز بھائی نے اپنے گارڈز سے کہا کہ آپ کس طرح یہ سوچ سکتے ہیں کہ ایوو مجھے زہر دے سکتے ہیں اور تب انہوں نے کافی پی۔ بولیویا کے صدر نے یہ بات کہی۔

Hugo Chavez may have been poisoned: Bolivian president

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں