سعودی عرب - جاسوسی کے الزام میں 18 افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-21

سعودی عرب - جاسوسی کے الزام میں 18 افراد گرفتار

سعودی عرب نے ایرانی اور ایک لبنانی شہری کے بشمول 18افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔ وزیر داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کو بتایاکہ یہ ایک جاسوسی کا معاملہ تھا اور دو مشتبہ افراد ایک ملک کیلئے جاسوسی کرنے والے سیل سے وابستہ تھے ۔ دیگر تمام افراد سعودی شہری ہیں ۔ ترجمان نے بتایاکہ وہ ملک میں تنصیبات اور اہم علاقوں کے بارے میں اہم معلومات اکٹھا کر رہے تھے اور ایک ملک کی انٹلی جنس ایجنسیوں کو فراہم کر رہے تھے جس سے وہ وابستہ ہیں ۔ ترجمان نے تاہم جاسوسی میں ملوث ملک کا نام نہیں لیا۔ ترکی نے بتایاکہ یہ گرفتاریاں 4دن قبل عمل میں آئیں اور مشتبہ افراد کو عدالتی حکام کے حوالہ کرنے سے قبل ان سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک علیحدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 مشتبہ جاسوسی دارالحکومت ریاض اور مقدس شہر مکہ میں بیک وقت اور ایک منظم آپریشن میں گرفتارکیا گیا۔ بیان کے مطابق گرفتاریاں ملک کے مشرقی صوبے میں بھی کی گئیں ہیں ۔

Saudi Arabia arrests 18 suspected spies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں