صدر بنگلہ دیش ظل الرحمن کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-21

صدر بنگلہ دیش ظل الرحمن کا انتقال

صدر بنگلہ دیش ظل الرحمٰن کا انتقال ، پرنب مکھرجی کا اظہار تعزیت
بنگلہ دیش کے صدر ظل الرحمٰن کا آج سنگاپور کے ایک ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا جہاں گردے اور تنفس کے امراض کے لئے انکا علاج کیا جارہا تھا۔ ظل الرحمٰن ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کے قریبی مدد گار تھے۔وہ 85 برس کے تھے۔ ظل الرحمٰن کو جو ایک سینئر سیاستداں ہیں 2009ء میں عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے صدر بنگلہ دیش ظل الرحمٰن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صدر ظل الرحمٰن کے احترام میں دہلی میں تین دن تک بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن میں بنگلہ دیشی پرچم نصف بلندی پر لہرایا جائیگا۔ ہائی کمیشن میں جمعرات سے کتاب تعزیت رکھی جائےگی۔

Bangladesh's Figurehead President Dies at 84

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں