ممتا بنرجی - سود کی شرح گھٹانا افسوسناک فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-27

ممتا بنرجی - سود کی شرح گھٹانا افسوسناک فیصلہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ حکومت کی طرف سے مختلف چھوٹی بچت اسکیموں اور پی پی ایف پر لگنے والے سود کی شرح کو 0.10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ ’خراب اور بدقسمتی،ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بتایاکہ یہ ایک خراب اور افسوسناک فیصلہ ہے۔ بہت سے غریب لوگ چھوٹی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ اس کا ان پربرا اثر پڑے گا۔ یہ عام آدمی کے خلاف ہے۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ مرکز تیزی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھارہا ہے پنشن فنڈکی نجکاری کررہا ہے اور سروس ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسوں میں اضافہ کررہا ہے۔ پبلک پرووڈیٹ فنڈ( پی پی ایف) کی سود کی شرح 8.8 سے کم کرکے 8.7فیصد کردی گئی ہے۔ نئی سود کی شرح ایک اپریل 2013 سے لاگو ہوگی۔ یاد رہے کہ ممتا بنرجی مرکز کی عوام دشمن پالیسیوں کی شروع سے ہی نکتہ چیں رہی ہیں۔ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا معاملہ ہو یا پھر ریٹیل شعبہ میں ایف ڈی آئی لانے جیسے امور کی انہوں نے سخت ترین مخالف کی اور اس کے بعد مرکز کی یوپی اے حکومت سے اپنے وزیر ہٹانے کے ساتھ ساتھ یوپی اے سے بھی ناطہ توڑ کیا اور حمایت واپس لے لی۔

Regrettable decision to reduce interest rates - Mamata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں