اوباما خطاب - فلسطینی عوام کے حقوق تسلیم کرنے یہودی مملکت پر زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-22

اوباما خطاب - فلسطینی عوام کے حقوق تسلیم کرنے یہودی مملکت پر زور

اسرائیل کو خبر دار کرتے ہوئے کہ وہ اس وقت وہ چوراہے پر کھڑا ہے۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے آج اسرائیل کی متنازعہ نوآبادیاتی سرگرمیوں کی مخالف کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ایک خود مختار آزاد مملکت فلسطین کے قیام کیلئے پابند عہد ہے۔ امریکہ اپنے عہد پر مضبوطی سے قائم ہے۔ یروشلم میں اسرائیلی عوام سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے یہودی مملکت سے کہا تھا کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق اور انصاف کو تسلیم کرے۔ انہوں نے کہاکہ اس خطہ کیلئے امن ضروری ہے کیونکہ امن ہی حقیقی سلامتی کی اصل راہ ہے۔ صدر امریکہ نے کہاکہ اسرائیلیوںکو اپنی آنکھوں سے ساری دنیا پر نظر ڈالنی ہوگی اور یہ سوچنا ہوگا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کیا ہیں۔ یہ بات غیر منصفانہ ہے کہ ایک فلسطینی بچہ اپنی ہی مملکت میں پرورش پائے اور پروان نہ چڑھے۔ ہرگزرتے دن کے ساتھ فلسطینی بچوں کے والدین کی حرکات و سکنات پر ایک بیرونی فوج کنٹرول کرے یہ بہت بڑی غیر منصفانہ بات ہے۔ قبل ازیں دن میں اوباما نے اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارہ کا تاریخی دورہ کیا اور صدر فلسطین محمود عباس سے ملاقات کی۔ ان کی آمد سے قبل غزہ پٹی سے جنوبی اسرائیل کے شہر سدروۃ پر راکٹ داغے گئے۔ اس خطہ کے اپنے تاریخی دورہ کے دوسرے دن اوباما نے کہاکہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم امن کیلئے ہرگزتعمیری نہیں ہے۔ اس کی کوششیں اس خطہ کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اسرائیل اور فلسطین دونوں سے کہاکہ وہ اپنے طویل مدت سے تعطل کا شکار امن مذاکرات کا احیاء کریں۔ انہوں نے عہد کیا کہ امریکہ اپنے حصے کے طورپر دیانتدارانہ قدم اٹھائے گا۔ فلسطینی عوام اپنے خود کی مملکت کے مستحق ہیں اور امریکہ انہیں ایک آزاد خود مختار ملک دینے کا پابند عہد ہے۔ فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ امن کی توقع ترک نہ کریں۔

Obama appeals to Israelis: Give justice to the Palestinians

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں