ترے حسن کی کیا تعریف کروں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-10

ترے حسن کی کیا تعریف کروں

نغمہ : ترے حسن کی کیا تعریف کروں
فلم : لیڈر (1964)
نغمہ نگار : شکیل بدایونی
گلوکار : رفیع ، لتا
اداکار : دلیپ کمار ، وجینتی مالا
موسیقار : نوشاد
یوٹیوب : Tere Husn Ki Kya Tareef karoon

ترے حسن کی کیا تعریف کروں
کچھ کہتے ہوئے بھی ڈرتا ہوں
کہیں بھول سے تو نہ سمجھ بیٹھے
کہ میں تجھ سے محبت کرتا ہوں

ترے حسن کی کیا تعریف کروں
ترے حسن کی کیا تعریف کروں
کچھ کہتے ہوئے بھی ڈرتا ہوں
کہ میں تجھ سے محبت کرتا ہوں

مرے دل میں کسک سی ہوتی ہے
تیری راہ سے جب میں گزرتی ہوں
اس بات سے یہ نہ سمجھ لینا
کہ میں تجھ سے محبت کرتی ہوں

تری بات میں گیتوں کی سرگم
تری چال میں پائل کی چھم چھم
تری بات میں گیتوں کی سرگم
تری چال میں پائل کی چھم چھم

کوئی دیکھ لے تجھ کو ایک نظر
کوئی دیکھ لے تجھ کو ایک نظر
مر جائے تیری آنکھوں کی قسم
میں بھی ہوں عجب اک دیوانہ
مرتا ہوں نہ آہیں بھرتا ہوں
کہیں بھول سے تو نہ سمجھ بیٹھے
میں تجھ سے محبت کرتا ہوں

مرے سامنے جب تو آتا ہے
جی چپ سے میرا ہوجاتا ہے
لیتی ہے تمنا انگڑائی
لیتی ہے تمنا انگڑائی
دن جانے کہاں کھوجاتا ہے
محسوس یہ ہوتا ہے مجھ کو
جیسے میں تیرا دم بھرتی ہوں
اس بات سے یہ نہ سمجھ لینا
کہ میں تجھ سے محبت کرتی ہوں

ترے حسن کی کیا تعریف کروں
کچھ کہتے ہوئے بھی ڈرتا ہوں
کہیں بھول سے تو نہ سمجھ بیٹھے
کہ میں تجھ سے محبت کرتا ہوں

Tere Husn Ki Kya Tareef karoon - Leader (1964)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں