برکس تجارتی کونسل اور ڈیولپمنٹ بنک کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-28

برکس تجارتی کونسل اور ڈیولپمنٹ بنک کا قیام

برزایل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کی تنظیم برکس ممالک کی سالانہ سربراہ میٹنگ میں آج برکس تجارتی کونسل کا قیام عمل میں آیا جس کا مقصد ان ممالک کے درمیان تجارت 2015ء تک 500 ارب ڈالر تک پہنچانا اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا ہے۔ 5ممالک کی تنظیم نے ڈیولپمنٹ بینک کے قیام اور رکن ممالک میں کسی ہنگامی مالیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے 100 بلین ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ برکس سربراہ میٹنگ میں آج دوسرے اور آخری دن اس کونسل کا قیام عمل میں آیا ہے جو اس سالانہ سربراہ میٹنگ کا اب ایک نہایت اہم حصہ بن گیا ہے۔ اس طرح ہر سال میٹنگ کے دوران یہ کونسل ایجنڈے کا موضوع بنے گی۔ کل اجلاس کے دوران اس کونسل کے قیام پر اتفاق ہوا تھا جو رکن ممالک کے درمیان رشتوں کی بنیاد بن جائے گی بلکہ امید ہے کہ عالمی تناظر میں یہ ایک بڑا رول ادا کرسکتا ہے۔ کونسل کے رکن برکس ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مضبوط کرنے کی غرض سے رکن ممالک کو مشورے دیں گے تاکہ تجارتی رشتے اور زیادہ مضبوط ہوسکے۔ یہ کونسل کثیر سطحی تجارتی پروجکٹوں کے نفاذ میںتکنیکی طورپر مشورہ بھی دے گا اور مدد بھی کرے گا۔ قدوئی نے کہاکہ کونسل کا مقصد برکس ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھاکر 500 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔ برکس سربراہ میٹنگ میں بنیادی ڈھانچہ اور جامع ترقی سے متعلق پراجکٹوں کی مالی مدد کیلئے الگ سے برکس ترقیاتی بینک کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

BRICS summit to focus on business council, development bank

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں