روزگار سماچار کے اردو ای۔ورژن کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-06

روزگار سماچار کے اردو ای۔ورژن کا افتتاح

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر منیش تیواری نے منگل کو ایک پروقار تقریب میں روزگار سماچار اردو کا ای ورژن لانچ کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کے دور دراز علاقوں اور بیرونی ملکوں میں رہنے والے اردو داں افراد بھی اب سرکاری، نیم سرکاری اور پبلک کمپنیوں میں روزگار سے متعلق اطلاعات اور دیگر اہم معلومات گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے ۔ انہوں نے روزگار سماچار کا ای ورژن شروع کرنے پر پبلیکیشن ڈویژن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اردو وژن کے شروع ہونے سے اطلاعات کو آسانی سے پہنچانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ اردو اس ملک کی مشترک ثقافت کا حصہ ہے اور حکومت اردو سمیت تمام زبانوں کے فروغ و اشاعت کیلئے اپنے عہد کی پابند ہے ۔ یہاں عالمی کتاب میلے میں منعقدہ ایک تقریب میں ای ورژن لانچ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ حکومت لوگوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے اور روزگار سماچار اردو کا ای ورژن اس سلسلے میں مزید معاون ثابت ہو گا۔ مسٹر تیواری نے اردو ای ورژن کو ایک میل کا پتھر قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سے لوگوں کو ان کی اپنی زبان میں چیزوں کو سمجھے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ای ورژن کا اجرا اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹکنالوجی تک عوام کی رسائی اسی زبان میں ہونی چاہئے جسے وہ سمجھتے ہیں ۔

urdu e-version of Employment news started

3 تبصرے:

  1. ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ بتا دیجیے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. روزگار سماچار کا اردو ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا ہے

      حذف کریں
    2. میں حج بھون پٹنہ کے اڈریس پے جاری کروانا چاہتا ہوں ۔ یہاں employment news اورrozgar samachar ہر ہفتہ ہے ہمیں اس کا اردو ورژن بھی چاہے

      حذف کریں