مسلمانوں کی پسماندگی - گجرات ہائیکورٹ کا استفہام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-06

مسلمانوں کی پسماندگی - گجرات ہائیکورٹ کا استفہام

گجرات ہائیکورٹ نے آج ریاستی حکومت سے پوچھا ہے کہ آیا اس نے گذشتہ 20 برسوں میں ریاست میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کی سماجی و تعلیمی پسماندگی کا پتہ چلانے کیلئے کوئی اقدامات کئے ہیں ۔ عدالت کے پانچ ججوں کی مکمل بنچ نے اقلیتی فرقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے پری میٹرک اسکالرشپ کی مرکزی حکومت کی اسکیم پر مفاد عامہ کی درخواستوں کی سماعت کے دوران یہ سوال کیا۔ مرکزی حکومت کی یہ اسکیم 2008ء میں شروع کی گئی تھی جب مسلمانوں کے بشمول 5 مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ایسے طلباء جن کے والدین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپئے سے کم ہے اس اسکیم کے تحت حکومت اسکالرشپ کی رقم کا 75فیصد حصہ ادا کرتی ہے جبکہ ریاستوں کو مابقی 25فیصدحصہ ادا کرنا پڑتا ہے ۔ حکومت گجرات نے اس اسکیم پر عمل آوری سے انکار کر دیا تھا۔ سماعت کے دوران جب ایڈوکیٹ جنرل مرکزی حکومت کے خلاف دلائل پیش کر رہے تھے جسٹس وی این سہائے نے سوال کیا کہ کیا آپ نے ریاست میں رہنے والے مسلمانوں کی سماجی و تعلیمی پسماندگی کا پتہ چلانے کیلئے کوئی کمیٹی بنائی ہے ؟ ریاست نے گذشتہ 20برسوں میں کیا کیا ہے ؟ جس پر ایڈوکیٹ جنرل کمل ترویدی نے اعتراف کیا کہ حکومت نے ایسا کوئی سروے نہیں کیا۔

What has the govt done for minorities, HC asks Gujarat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں