مغربی بنگال لا اینڈ آرڈر - شندے کا تبصرہ سے گریز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-26

مغربی بنگال لا اینڈ آرڈر - شندے کا تبصرہ سے گریز

مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج کولکتہ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد مغربی بنگال میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور کہاکہ یہ چونکہ ریاستی امور کے تحت آنے والا معاملہ ہے اس لئے وہ اس سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بات جنوبی 24پرگنہ کی ایک تقریب میں کہی۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پردیپ بھٹارچاریہ نے کہا ہے کہ وہ ریاست میں لاء اینڈ آڑڈر کی بگڑی صورتحال سے مرکزی وزیرداخلہ کو آگاہ کریں گے ۔ مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہاکہ ریاستی حکومت کی درخواست پر جنگل محل میں تعینات مرکزی افواج کو وہاں سے ہٹا کردارجلنگ بھیجا جائے گا کیونکہ ریاستی حکومت کے بموجب جنگل محل پرسکون ہے جبکہ داراجلنگ کی فضا کشیدہ ہورہی ہے ۔ ایک دوسرے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہاکہ ریاستی حکومت کی درخواست پر آئندہ پنچایت انتخابات کیلئے مرکز سنٹرل فورسیز بھیجنے کو تیار ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے ساحلی حفاظتی ڈھانچے کو بہتر بنانے ، اسمگلنگ اور بحری قذاقی کو روکنے اور دیگر امور پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ایک گھنٹہ تک بات چیت کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ساحلی سکیورٹی میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں تبادلہ اس ضمن میں خاص طورپر ہواکہ موجودہ 6 ساحلی تھانوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔ ساتھ ہی ماہی گیروں کو سرحد پار کے سمندری ڈاکوؤں سے بچانے کے سلسلے میں ضروری اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔ مرکزی وزیر داخلہ شنڈے اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہو ور کرافٹ میں بیٹھ کر جمبو دیپ بھی گئے اور وہاں محکمہ جنگلات کے افسروں اور ملازمین کے ساتھ بات چیت کی۔ ان لوگوں نے جزیرہ لوتھیان کا بھی دورہ کیا اور واپسی سے پہلے بنگلہ دیش کی سرزمین تک گئے ۔

Shinde silent on law & order of WB

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں