بم دھماکوں کے پس پشت ہندو توا ممکن - ابو عاصم اعظمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-26

بم دھماکوں کے پس پشت ہندو توا ممکن - ابو عاصم اعظمی

مہاراشٹرا سماج وادی پارٹی کے صدر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے آج یہاں حیدرآباد میں ہوئے بم دھماکوں کی سخت لفظوں میں مذمت کی اور کہاکہ ان دھماکوں کے پس پشت ہندوتوا وادی دہشت گرد بھی ہو سکتے ہیں لیکن جانچ ایجنسیوں کے شک کی سوئی مسلم نوجوانوں پر ہی ٹکی ہے اور حال ہی میں مکہ مسجد بم دھماکہ معاملہ میں عدالت کے ذریعہ باعزت بری کئے گئے مسلمانوں کی دوبارہ پکڑدھکڑپر بھی انہوں نے سخت لفظوں میں احتجاج کیا۔ پارٹی صدر دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ حیدرآباد بم دھماکوں کے بعد اخبارات اور ٹی وی کے ذریعہ ایک مخصوص فرقہ کے افراد کے خلاف بے بنیاد خبریں شائع اور نشر کی جا رہی ہیں اور انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ماضی میں مالیگاوں بم دھماکہ، سمجھوتہ ایکسپریس، مکہ مسجد بم دھماکہ، اجمرے شریف بم دھماکہ، گوا بم دھماکہ، جالنہ، ناندیڑ، پورنا اور پربھنی کی مساجد پر ہوئے بم دھماکوں اور ملک کے دیگر مقامات پر ہوئے دھماکوں میں ہندوتو وادی تنظیموں کے ہاتھ ہونے کے ثبوت دستیاب ہوئے ہیں نیز سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھا کر، اسیما نند، کرنل پروہت، دیانند پانڈے و دیگر بھگوا تنظیموں سے وابستہ ملزمین کی گرفتاریاں عمل میں آئی تھیں لیکن افسوس کہ جانچ ایجنسیوں اور میڈیا کا دھیان ان کی جانب نہیں جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف ملک کی تمام جانچ ایجنسیاں حیدرآباد بم دھماکوں کی تفتیش میں لگی ہوئی ہیں خود حیدرآباد کے پولیس کمشنر نے یہ بیان دیا کہ معاملہ کی تحقیقات جا رہی ہے وہیں خود حیدرآباد کے پولیس کمشنر نے یہ بیان دیا کہ معاملہ کی تحقیقات جا رہی ہیں وہیں دوسری جانب میڈیا میں اس معاملہ میں کبھی ریاض بھٹکل تو کبھی کسی دوسرے مسلم نوجوان کا نام آ رہا ہے ۔ ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ دشہت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے نیز حیدرآباد سمیت کسی بھی دہشت گردانہ کاروائیوں میں اگر مسلم نوجوان ملوث ہوتو انہیں تختہ دار پر لٹکادیاجائے لیکن تفتیش کی آر میں بے گناہ مسلمانوں کو ہراساں نہ کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ ایسا قانون تشکیل دے کہ جب تک اصل ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ جاتی تب تک اس کی تشہیر نہ کی جائے اور ایک فرقہ کو بدنام نہ کیاجائے ۔ برسر اقتدار کانگریس پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس اور بی جے پی مل کر مسلمانوں کو بدنام کر رہی ہیں ۔

hindutva forces may be behind hyderabad blasts - AbuAsim Azmi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں