امریکہ - ہندوستان جنوب وسطی ایشیا کا بھروسہ مند شرکت دار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-28

امریکہ - ہندوستان جنوب وسطی ایشیا کا بھروسہ مند شرکت دار

امریکہ نے نئی دہلی کو اس خطہ میں اپنے نہایت بھروسہ مند اور قابل قدر شراکت داروں میں سے ایک قراردیا ہے لیکن ہندوستان کی گھٹتی شرح ترقی اور اس کے عمل اصلاحات میں بظاہر سست روی پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ کانگریس کی ایک سماعت کے دوران اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیاء اور رابرٹ بلیک نے نشاندہی کی کہ جنوبی ایشیاء کے بارے میں کسی بھی حوالے کی شروعات ہندوستان کے ساتھ کرنی ہو گی لیکن اس بات پر بھی توجہ دلائی کہ معاشی محاذو پر اس کے مسائل اس ملک میں امریکہ کے مواقع کو خطرہ میں ڈالتے ہیں ۔ بلیک نے کہا "ہندوستان اس خطہ میں ہمارا ایک نہایت بھروسہ مند اور قابل قدر پارٹنر ہے اور یقیناً اس کے ساتھ عظیم تر علاقائی معاشی تعاون اور توسیع کے فروغ پر توجہ دی جائے گئی۔ میں سمجھتا ہوں کہ اصل خطرہ گھٹتی شرح ترقی ہے جس سے ہندوستان دوچار ہے ۔ جس کی وجہہ سرمایہ کاری میں کمی ہے اور یہ بھی ایک وجہہ ہے کہ گذشتہ کئی برسوں سے معاشی اصلاحات کے عمل میں سستی آ گئی ہے "۔

India a trusted partner in south central asia - US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں