ممبئی - زیر تعمیر پل کا ایک حصہ منہدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-08

ممبئی - زیر تعمیر پل کا ایک حصہ منہدم

مرول میں ممبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کو جوڑنے والے زیر تعمیر پل کا ایک حصہ اچانک منہدم ہونے سے یہاں کام کرنے والے 3 مزدوروں کی جگہ پر موت ہو گئی جبکہ اسی حادثے میں 6مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق مرول سے گذرنے والے اس بریج کوممبئی ایرپورٹ کی نیو ٹرمنل بلڈنگ سے جوڑا جا رہا ہے ۔ بدھ کی رات تقریباً 11:00 بجے جب35 میٹر طویل بریج کے ایک حصہ کوکرین کے ذریعہ پل سے جوڑا جا رہا تھا کہ اسی دوران اچانک وہ حصہ گر پڑا جس کے نتیجے میں بریج پر کام کرنے والے 3 مزدور جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 6مزدور زخمی ہوئے ہیں ۔ سہار پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق فلائی او ور بریج بنانے کا ٹھیکہ جی وی کے کنٹرولڈ ممبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ کے زیر اشتراک لارسن اینڈ ٹوبرو کو دیا گیا ہے ۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ لارسن اینڈ ٹوبرو کے سائٹ انجینئر سوپیاولو سرون، فورمین لکھوندر سنگھ اور سپروائزر پیچھی میتھو سبرامنیم کے خلاف لاپرواہی برتنے اور3افراد کی غیر ارادتاً موت کا سبب بننے کا کیس درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

Mumbai: 3 arrested for under-construction bridge collapse that led to 3 deaths

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں