عثمانیہ یونیورسٹی کے لوگو سے اردو حذف کرنے پر احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-08

عثمانیہ یونیورسٹی کے لوگو سے اردو حذف کرنے پر احتجاج

عثمانیہ یونیورسٹی کے 79 ویں کانوکیشن میں جو ٹیگور آڈیٹوریم میں منعقد ہوا دو امیدواروں کیپٹن پانڈو رنگاریڈی اور ڈاکٹر چرنجیوی نے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں اور گولڈ میڈل قبو ل کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ یونیورسٹی کے حکام اس یونیورسٹی کے بانی آصف سابع میر عثمان علی خان کے نام کے ساتھ انصاف نہیں کر رہے ہیں ۔ کیونکہ انہوں نے یونیورسٹی کے لوگو سے بانی جامعہ کی نشانیوں کو حذف کر دیا ہے اور تلنگانہ کے مسئلہ پر سینکڑوں نوجوانوں کی خودکشی پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عثمانیہ یونیورسٹی کے لوگو میں بھی اردو تحریریں موجود تھیں ۔ "جامعہ عثمانیہ" اردو کے واضح الفاظ میں تحریر تھا جسے نکال کر تلگو اور سنسکرت شامل کر دیا گیا۔ کیپٹن پانڈو رنگا ریڈی اور ڈاکٹر چرنجیوی نے کہاکہ انہیں دیگر زبانوں کی شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم اردو کو اس کا جائز مقام دیا جانا چاہئے ۔ پی ایچ ڈی کی ڈگریاں اور گولڈ میڈل قبول کرنے سے انکار کو حق بجانب قراردیتے ہوئے دونوں ایوارڈ یافتگان نے لوگو میں کی گئی غلطیوں کی غیر مشروط تصحیح کا پرزور مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ تمام زبانوں کے ساتھ یونیورسٹی کے بانی کے نام کا بھی احترام کرے ، تاکہ ان کا نام تاریخ میں انصاف کرنے والوں کے ساتھ لیا جائے ۔ یونیورسٹی کا کانوکیشن تقریباً ڈھائی سال کے بعد منعقد کیا گیا۔ کانوکیشن میں 300 امیتازی کامیاب امیدواروں کو ڈگریاں اور گولڈ میڈل عطا کئے گئے ۔

Osmania University student returns PhD protesting injustice to Urdu and protest against dropping of the Urdu legend from the university emblem.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں