ممبئی بازار - آم کی آمد مگر قیمت آسمان پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-11

ممبئی بازار - آم کی آمد مگر قیمت آسمان پر

ممبئی کے شہریوں کے کیلئے یہ اچھی خبر ہے کہ یہاں کی کرافورڈ مارکٹ میں آم کی نئی فصل آ گئی ہے لیکن اسے صرف خاص لوگ ہی خرید سکتے ہیں کیونکہ ایک باسک کی قیمت 2500روپئے سے لے کر 5000روپئے تک ہے ۔ الفانسو آم کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ پیداوار کی لاگت میں بھی 25فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے ۔ عام لوگ الفانسو آم کو مارچ میں ہی کھاسکیں گے جب قیمتوں میں کچھ کمی آنے کا امکان ہے ۔ واشی کی اے پی ایم سی (اگریکچرل پروڈیوس اینڈمارکٹنگ کمیٹی) مارکٹ میں الفانسو آم کی نئی فصل آ گئی ہے جہاں سے ممبئی سمیت دیگر علاقوں میں آم سپلائی کئے جاتے ہیں ۔ اس وقت یہاں ایک باکس آم کی قیمت 2500روپئے سے 5000روپئلے تک ہے ۔ ایک باکس میں 4سے زائد 10درجن آم ہوتے ہیں ۔ بازار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ میں بھاری مقدار میں آموں کی کھیپ آنے سے قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے ۔ اے پی ایم سی مارکٹ کے ڈائرکٹر اور پھلوں کے ٹھوک کاروباری سنجے پنسارے نے بتایاکہ گذشتہ سال کے مقابلے اس سال آم کا موسم کچھ پہلے شروع ہو گیا ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مارچ تک الفانسو آم کی قیمتیں گرجائیں گی اور عام آدمی آسانی سے آم خرید سکے گا۔ آم کی قیمتوں میں اضافہ کے تعلق سے اُن کا کہنا ہے کہ اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں جراثیم کش دواؤں اور ڈیزل کے دام میں اضافہ کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور مزدوری بڑھنا بھی شامل ہے ۔ پنسارے نے بتایا کہ اس وقت الفانسو آم کی فروخت زیادہ نہیں ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ قیمتوں کے کم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ شروع میں زیادہ تر لوگ تحائف میں دینے کیلئے آم خریدتے ہیں ۔

mangoes arrive before season at mumbai market with high prices

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں