ممبئی - ایس۔آئی۔او کی جانب سے غیرمسلموں میں دعوت اسلام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-11

ممبئی - ایس۔آئی۔او کی جانب سے غیرمسلموں میں دعوت اسلام

غلط فہیماں بہت سے مسائل کی بنیاد ہوتی ہیں اور بالخصوص اسلام اور مسلمانوں سے متعلق ایک طبقہ مسلسل لوگوں کو ورغلاتا رہتا ہے اور یہ کوشش کرتا ہے کہ لوگ مسلمانوں سے بدظن ہو جائیں ۔ ایسے میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا( ایس آئی او) کی جانب سے متعدد کالجز کے طلبہ کو "دلوں کو جوڑنا" عنوان کے تحت مختلف زبانوں میں دینی تعلیم کا رسالہ مہیا کرایا گیا اور انہیں اس بات پر آمادہ کیا گیا کہ وہ اس کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنی رائلے دیں کہ اسلام کے تعلق سے ان کا کیا خیال ہے ۔ ایس آئی او کے عہدیداران کے مطابق رسالہ تقسیم کرنے کے ایک ماہ بعد جب 6جنوری کو ممبئی و مضافات میں 4مراکز پر ان غیر مسلم طلبہ کا امتحان لیا گیا تو انہوں نے حیرت انگیز تاثرات پیش کئے تھے اور کہا تھا کہ "ہمیں اس رسالہ کے مطالعہ کے بعد پتہ چلا کہ خدا ایک ہی ہے "۔ ایس آئی او کی جانب سے ایسے طلبہ کو اعزاز اور انعامات سے نوازنے کیلے ممبئی ودیا پیٹھ ہال میں اتوار10!فروری کو ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں امتحان میں حصہ لے چکے تمام غیر مسلم طلبہ شامل ہوئے اور اول، دوم و سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 33ہزار روپئے ،22ہزار روپئے اور 11ہزار روپئے کا چیک، قرآن مقدس کا نسخہ اور دینی و دعوتی عناوین پر مبنی کتابیں دی گئیں جبکہ دیگر 100طلبہ کو بھی ترغیبی انعامات سے نوازا گیا۔

sio dawah work in mumbai for non muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں