انہوں نے کہا کہ سچر کمیٹی اورنگناتھ مشرا کمیشن کی سفارشات پر عمل آواری ہونا چاہیے ۔ وقف بورڈس کو عاملانہ اختیارات کا دیرینہ مطالبہ جلد پورا ہونا چاہیے ۔ موقوفہ جائیدادوں کی ضمانت کے لیے 2010ء کے بل میں مختلف دفعات مسلمانوں میں خدشات پیدا کرتے ہیں ۔ ایسے بہت سی خامیاں ہیں جن کی اصلاح ضروری ہے ۔
مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری مرتضیٰ پاشاہ نے قائد مجلس اکبر الدین اویسی کی گرفتاری کی مذمت کی اور اسے سیاسی انتقام کہا ۔اس موقع پر اکبر الدین اویسی کی رہائی کے لیے انہوں نے حسب ذیل قرارداد پیش کی ۔" آج کا علماء ومشائخ و مفکرین پر مشتمل کل جماعتی نمائندہ اجلاس جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی (کل ہند مجلس اتحاد المسلمین) کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے اور ریاستی و مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جناب اکبر الدین اویسی کی علالت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں فوری رہا کیا جائے ۔ اجلاس میں اکبر الدین اویسی کی عاجلانہ صحت کاملہ اور فوری رہائی کے لیے دعا کی گئی ۔
majlis ulema deccan statement on sachar committee recommendations
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں