شیخاپور ہائی اسکول نظام آباد کا سالانہ جلسہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-14

شیخاپور ہائی اسکول نظام آباد کا سالانہ جلسہ

شیخاپور ہائی اسکول نظام آباد کا سالانہ جلسہ - سابق رکن اسمبلی گنگارام کا خطاب

اردوزبان ہندوستان کی مشہور ومقبول عام زبان ہے ہندی زبان کے بعد ہندوستان میں سب سے زیادہ اردوزبان بولی جاتی ہے مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنا دراصل بچہ کا حق ہے۔ ان خیالات کا جناب گنگارم سابق رکن اسمبلی جوکل نے شیخاپور ہائی اسکول کے سالانہ جلسہ کے موقع پر منعقدہ 9!فروری 2013ء بروز ہفتہ کو کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسکولوں میں کلچرل پروگرامس کے ذریعہ طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کواجاگر کرنا چاہئے اور طلباء کو چاہئے کہ غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ اپنی تعلیم کوحاصل کرتے ہوئے مسلسل محنت و لگن سے کامیابی حاصل کریں اور اپنے مستقبل کے پیش نظر منصوبہ بندی کے ذریعہ اپنے مقصد کو حاصل کریں انہوں نے اس موقع پر اسکول انتظامیہ کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ہر سال اس طرح کے پروگرام کومنعقد کرنے کامشورہ دیا۔ محی الدین پاشاہ سابق اے ایم سی چیرمین بودھن نے اپنے خطاب میں کہاکہ شیخاپور ہائی اسکول اپنے پروگرام کے ذریعہ نظام آباد ضلع میں مشہور و مقبول ہورہا ہے یہاں کلچرل پروگرام کے ذریعہ طلباء کی صلاحیتوں کے نشو ونما کیلئے مسلسل جدوجہد کی جا رہی ہے علم کاحاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے علم کے حصول کیلئے سنجیدہ کوشش کی جانی چاہئے اور اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے طلباء اپنے والدین اور اساتذہ وقوم کانام روشن کریں اور بہترسماج کی تشکیل اور ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں ۔
شیخاپورہائی اسکول مدنور منڈل بچکندہ میں ہر سال سالانہ جلسہ و تعلیمی بیداری مہم کا انعقاد عمل میں لایاجا رہا ہے اس جلسہ کا عنوان "نیک بنو نیکی پھیلاؤ" رکھا گیا تھا۔ اس ضمن میں ایک گرانڈ ساتھی کوئز کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا۔ شیخاپور ہائی اسکول کے وسیع وعریض میدان میں اس پُراثر تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ پروگرام کا آغاز عبدالحفیظ طالب علم جماعت دہم کی تاوت سے عمل میں آیا۔ اس کے بعد سلمہ بیگم اور ساتھیوں نے حمد پیش کی۔ پروگرام میں گرانڈ ساتھی کوئز کے انعام یافتگان کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع عبدالقدوس قائد پی آر ٹی یو نے سابق ایم ایل اے گنگارام، عبدالرشید ڈپٹی ڈی ای او، محی الدین پاشاہ سابق مارکٹ کمیٹی چیرمین بودھن،محمد عارف الدین، خواجہ معین الدین، سہیل پرویز، خالد حسین قیصری ڈائیٹ لکچر ر کو تہنیت پیش کی اور ان کی شال پوشی کی گئی۔ پروگرام میں مدرسہ کے طلباء وطالبات نے حیران کر دینے والے کلچرل پروگرام پیش کئے جن میں لڑکیوں کی اہمیت کے موضوع پر پیش کیا گیا ڈرامہ بہت پسند کیا گیا۔ دیگلور سے آئے موسیقاروں نے اپنی دھنوں سے سماں باندھ دیا۔ سبحان صاحب شاہ پور،عین الدین دیگلور نے اپنے فن کا بہترین مظاہرہ پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت نہا بیگم جماعت ہشتم کی طالبہ نے انجام دی۔ پروگرام رات دیر گئے تک جاری رہا اس پروگرام کی خصوصیت یہ بھی رہی کہ مدرسہ کے طلباء وطالبات نے جملہ37ایٹم جو کہ ڈراموں اور دیگر پروگرام کی شکل میں پیش کیا اس موقع پر عبدالقیوم نگران جلسہ، عبدالحنان، عبدالسلام قمر، محمدمعز نے پروگرام کے انتظامات انجام دیئے اور سامعین و معززین کا استقبال کیا۔

Shaikhapur high school nizamabad annual convocation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں