ٹریفک مقامات پر فٹ اوور بریجس ، سب ویز کی تعمیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-14

ٹریفک مقامات پر فٹ اوور بریجس ، سب ویز کی تعمیر

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی ک اجلاس آج میئر گریٹر حیدرآباد جناب محمد ماجد حسین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں ٹیبل ایجنڈہ کے تحت دودھ باؤلی پالم روڈ کی ری کارپینٹنگ کرنے ، اولڈ بوئن پلی کے مختلف محلہ جات ابرارنگر ، مسلم بستی ، حشمت پیٹ میں انڈر گراؤنڈ ڈرین ، پائپ لائن کی تنصیب ، کوکٹ پلی میں کیمیکل نالہ کی توسیع کے تحت متاثرین کو معاوضہ کی اجرائی اور جناب احمد بلعلہ رکن اسمبلی ملک پیٹ کی جانب سے پیش کردہ تجویز چنچل گوڑہ میں سمر کیفے کھلہ سے براہ انجمن مہدویہ ، مسجد گلزار سے اعزہ اسکول تک کی سڑک کو "حضرت سید طالب خوندمیری روڈ" سے موسوم کرنے کو منظوری دی گئی ۔ میئر گریٹر حیدرآباد نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ شہر کے مختلف زونل کمشنرس سے اشتراک کرتے ہوئے اندرون ایک ہفتہ گرمائی ایکشن پلان کی تفصیلات پیش کریں ۔ شہر میں بھاری ٹرافک کے مقامات پر پیدل راہرو کے لیے فٹ اووربرجس اور سب ویز کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی جس میں مہاویر دواخانہ ، کوٹھی دواخانہ ، کیئر بنجارہ ، زوپارک ، بھارتیہ دویابھون ،روڈنمبر 45 جوبلی ہلز پر فٹ اووربرجس کی تعمیر اور افضل گنج بس اسٹیشن ، گرامر اسکول عابڈس اویسی ہاسپٹل اور مہدی پٹنم پر سب ویز کی تعمیر کی منظوری دی گئی ۔

GHMC to build FoBs, subways at busy areas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں