کشمیر - مقامی نیوز چینل مسدود اور اخبارات کی اشاعت متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-13

کشمیر - مقامی نیوز چینل مسدود اور اخبارات کی اشاعت متاثر

پارلیمنٹ پر حملے کے خاطی افضل گرو کو دہلی میں 9فروری کو پھانسی دئیے جانے کے بعد کرفیو زدہ وادی کشمیر میں آج چوتھے روز بھی مقامی کیبل سرویس پر خبروں کے چینل بند رہے اور اخبارات کی اشاعت متاثر رہی۔ اخبارات کی اشاعت اور ترسیل کے ساتھ ساتھ موبائیل اور انٹرنیٹ سروسیز کو بھی رکاوٹوں کا سامنا ہے ۔ کرفیو کے نفاذ کے بعد سری نگر سمیت کئی مقامات پر تمام قومی اور علاقائی نیوز چینل 9فروری سے بند پڑے ہیں ۔ لوگ بہرحال ڈش کے ذریعہ قومی نیوز چینل دیکھ رہے ہیں ۔ جموں وکشمیر پریس اسوسی ایشن کے صدر غلام حسین کالو نے کہاکہ حکومت نے مقامی اخبارات کی اشاعت پر روک لگادی ہے ۔ اس طرح وادی کے عوام کو حالات کو علم نہیں ہو پا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری پابندیوں کی وجہہ سے کوئی بھی اخبار شائع نہیں ہو سکا۔

kashmir - newspaper and news channels closed on 4th day also

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں