یسین ملک کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے - شیعہ پرسنل لا بورڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-13

یسین ملک کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے - شیعہ پرسنل لا بورڈ

آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ نے آج ممبئی دہشت گرد حملوں کے منصوبہ سازحافظ سعید کے ساتھ جے کے ایل ایف لیڈرے ٰسین ملک کی ملاقات کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ ادارہ نے دورے پاکستان کے دوران لشکر طیبہ کے سربراہ کے ساتھ ایک شہ نشین پر پیش ہونے پر علیحدگی پسند لیڈر کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مولانا یعقوب عباسی نے اس واقعہ کو ہندوستان کیلئے ایک وارننگ قراردیا اور کہاکہ آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ اسلام آباد میں حافظ سعید کے ساتھ ے ٰسین ملک کے اک شہ نشین پر پیش ہونے پر شدید احتجاج درج کرتا ہے ۔ یعقوب عباسی نے کہاکہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ ے ٰسین ملک نے حافظ سعید کے ساتھ کس بات کی منصوب کی۔

Cancel Yaseen Malik passport - Shia personal law board

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں