وزارت عظمیٰ امیدوار کا اعلان انتخابات سے قبل - نتیش کمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-12

وزارت عظمیٰ امیدوار کا اعلان انتخابات سے قبل - نتیش کمار

این ڈی اے سے وزیراعظم کے عہدے کیلئے امیدوار کسے بنایاجائے اس سوال پر جاری گرما گرم بحت کے دوران چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج خیال ظاہر کیا کہ اعلیٰ ترین عہدہ کیلئے امیدوار کے نام کا اعلان انتخابات سے قبل کر دیا جانا چاہئے اور امیدوار کا انتخاب این ڈی اے کے اجلاس میں ہونا چاہئے ۔ جنتا کے دربار میں مکھیا منتری پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یقینا لوک سبھا انتخابات سے قبل ہی این ڈی اے کے وزارت عظمی امیدوار کے نام کا اعلان ہونا چاہئے ۔ کمار نے تاہم اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے کبھی یہ کہا کہ نام کا اعلان انتخابات سے کم ازکم ایک سال قبل کیاجائے ۔ جنتادل یولیڈر نے پارٹی صدر شردیادو کے اس خیال کی تائید کی کہ وزارت عظمی کے عہدہ کیلئے این ڈی اے کا انتخاب اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں ہونا چاہئے ۔

Want NDA's PM candidate announced before elections: Nitish Kumar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں