شام کو اسرائیل پر جوابی حملہ کرنے کا حق حاصل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-02

شام کو اسرائیل پر جوابی حملہ کرنے کا حق حاصل

شامی علاقہ پر اسرائیل کے فضائی حملہ کے کشیدگی میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ شام نے اقوام متحدہ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے جب کہ اسرائیلی کار روائی کی نہ صرف دیرینہ حریفوں بشمول ایران اور حزب اﷲ نے مذمت کی بلکہ روس نے بھی اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ دوسری طرف اسرائیلی عہدیداران چہارشنبہ کو شام کے علاقے کے پر کئے گئے اپنے فضائی حملے کے بارے میں ہنوز خاموش ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تصادم کو بدترین ہونے سے بچانے کیلے نشانہ پر موجود ممالک کو عزت بچانے کا موقع دینے کی ایک دیرینہ حکمت عملی کا حصہ ہے ۔ شام کے سفیر برائے لبنان نے اعلان کیا ہے کہ شام کے پاس آپشن موجود ہے اور وہ انتقامی کار روائی کرتے ہوئے حیرت زدہ کر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے انتباہ دیا کہ یہ حملہ تل ابیب کیلئے سنگین نتائج و عواقب کا سبب بنے گا جب کہ روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ حملہ اقوام متحدہ کے منشور کی اندھی خلاف ورزی ہے اور ناقابل قبول و غیر منصفانہ ہے ۔ خواہ اس کے مقاصد کچھ بھی رہے ہوں ۔ لبنان کے وزرارت خارجہ نے بھی حملہ کی مذمت کی ہے ۔ شامی وزارت خارجہ کے بقول اسرائیل اور اس کو تحفظ فراہم کرنے والی ریاستیں اس حملے کی ذمہ دا رہیں ۔ دمشق حکومت کے ان دعوؤں پر یروشلم حکام کی جانب سے کوئی بھی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔

Syria warns of 'surprise' response to Israeli attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں