حیدرآباد میں سعودی قونصل خانہ کے قیام میں تعاون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-08

حیدرآباد میں سعودی قونصل خانہ کے قیام میں تعاون

حکومت آندھراپردیش نے حیدرآباد میں سعودی عرب کے قونصل خانہ کے قیام میں درکار سہولتوں کی فراہمی کا پیشکش کیا ہے ۔ سعودی عرب کے سفیر برائے ہند ڈاکٹر سعود محمد الساطی نے آج چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی سے سکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ انہوں نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کیلئے انفارمیشن ٹکنالوجی، بائیو ٹکنالوجی، فارما، میڈیکل، ٹورازم اور دیگر شعبوں میں امکانات تلاش کرنے کی دعوت دی۔ سعودی سفیر جو یہاں سہ روزہ دورہ پر ہیں نے چیف سکریٹری منی میتھیوکے ساتھ سعودی عرب، آندھرارپردیش مختلف پراجکٹس پر گفتگو کی۔ انہوں نے ڈائرکٹر جنرل پولیس آف آندھراپردیش دنیش ریڈی کے ساتھ علیحدہ ملاقات کی۔ کانگریس کے سینئر قائد و سابق وزیر محمد علی شبیر کی قیام گاہ پر اپنے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نے حیدرآباد میں سعودی قونصل خانہ کے قیام کے مطالبات پر اثباتی ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے دورہ کا مقصد تعلیم اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعاون کو وسعت دینا ہے ۔ انہوں نے عمرہ کرنے والوں کے قیام سے متعلق نئے قواعد پر بھی غور کا کرنے کا تیقن دیا۔

Saudi Arabia to set up consulate in Hyderabad soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں