اکھلیش کابینہ میں توسیع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-08

اکھلیش کابینہ میں توسیع

وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے آج جمعرات کو حکومت کے قیام کے 11ماہ بعد اپنی کابینہ میں پہلی مرتبہ توسیع کی اور ایک کابینی وزیر، ایک وزیر مملکت (آزاد قلمدان) اور 10 وزرائے ممالک سمیت کل 12 نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کیا ۔ اکھلیش یادو حالانکہ اترپردیش کے سب سے کم عمر وزیراعلیٰ ہیں اور انہیں سیاسی تجربہ بھی اتنا نہیں ہے لیکن انہوں نے سیاست میں ایک ماہر کھلاڑی کی طرح اپنی کابینہ میں علاقہ اور برادری کے توازن کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر دباؤ قائم کر دیا ہے ۔ مسٹر یادو نے کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی کے حلقہ انتخاب رائے بریلی اور را ہول گاندھی کے گڑھ امیٹھی کے ممبران اسمبلی کو وزیر بنا کر کانگریس پر سیاسی دباؤ بنانے کی حکمت عملی اختیار کی ہے تو دوسری جانب اجودھیا سے پہلی بار منتخب نوجوان چہرے کو بھی کابینہ میں شامل کر کے بی جے پی کو گھیرنے کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی کابینہ کی پہلی توسیع میں اعلیٰ ذات برہمن اور ٹھا کروں کے ساتھ ہی انتہائی پسماندہ برادریوں کو بھی نمائندگی دے کر پارلیمانی انتخابات میں انہیں اپنی جانب کرنے کی کوشش کی ہے ۔

12 new ministers join Akhilesh Yadav cabinet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں