بی-جے-پی دوبارہ ہندوتوا کے دامن میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-01

بی-جے-پی دوبارہ ہندوتوا کے دامن میں

طویل عرصے بعد بھگوا پریوار کے اہم حلیفوں آر ایس ایس، وی ایچ پی اور بی جے پی کے اعلیٰ لیڈروں کی میٹنگ ہوئی جس میں 2014ء کے عام الیکشن کے مد نظر حالات اور ممکنہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پریوار کے لیڈروں نے حکمت عملی میں تبدیلی اور رام مندر تعمیر اور بھگوا دہشت گردی کو ایشو بنانے کے امکانات پر غور وفکر کیا۔ ذرائع کے مطابق سنگھ اس بات سے متفکر ہے کہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کیلے کوئی بڑا ایشو نہیں بنا پا رہی ہے ۔ میٹنگ میں رام مندر تعمیر کو ایشو بنانے پر ہونے والے نفع و نقصان کو بھی لے کر بات چیت ہوئی۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو عام الیکشن کیلئے اسٹار پرچارک بنانے پر بھی دونوں تنظیموں کے لیڈروں نے بات چیت کی لیکن بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ نے اس بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ نیوز چینلوں کے مطابق بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈر اجودھیا میں رام مندر کی تعمیرکے معاملے کو پھر سے گرمانے کی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں ۔ الہ آباد میں مہا کنبھ کے دوران سنگھ حامی سنتوں کی ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کیلئے وقت کی حد کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ بی جے پی اور سنگھ جلد ہی گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو انتخابی مہم کمیٹی کا سربراہ مقرر کر سکتے ہیں ۔

The RSS brigade wants to reignite hindutva issues

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں