تقسیم ہند - مخصوص طبقے کے مابین سیاسی سمجھوتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-01

تقسیم ہند - مخصوص طبقے کے مابین سیاسی سمجھوتا

نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے کہا ہے کہ ہندوستان کی تقسیم کے نتیجہ میں پاکستان کا وجود عمل میں آیا ۔ اس دور کے ایک مخصوص طبقے کے مابین سیاسی سمجھوتہ تھا لیکن کئی مسلمانوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ ڈاکٹر انصاری نے کل شام یہاں مہاتما گاندھی کی 65ویں برسی کے موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر اور ممتاز مورخ مشیر الحسن کی کتاب "اے فیتھ اینڈ فریڈم: گاندھی ان ہسٹری" کا اجراء کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس پروگرام میں گاندھی جی کے پوتے اور مغربی بنگال کے سابق گورنر گوپال کرشن گاندھی اور جے پورلٹریچر فیسٹول میں تنازعہ کا مرکز رہے ماہر سماجیات آشیش نندی بھی موجود تھے ۔ نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہاکہ گاندھی جی پر کتابیں لکھنے میں اکیڈمک حلقے کی دلچسپی رہی ہے لیکن یہ کتاب گاندھی جی کی روایتی سوانح اور کتابوں سے الگ ہے ۔ اس کتاب میں گاندھی جی کے مسلمانوں کے ساتھ رشتے اور فرقہ وارانہ موضوعات پر ان کی سوچ کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا ہے ۔ اس کتاب میں مہاتما گاندھی کے اسلام کے بارے میں نظریہ کا بھی تجزیہ کیا گیا ہے اور گاندھی جی نے کس طرح مسلم لیگ کی مخالفت کی تھی یہ بھی بتایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کے بارے میں مغرب کے مورخین نے غلط تصور پیش کیا ہے لیکن مہاتما گاندھی نے اسلام کو صحیح تناظر میں سمجھا ہے ۔ ان پر عیسائیت ، بودھ اور ہندو مذہب کے علاوہ اسلام کا بھی اثر پڑا تھا۔

Vice President Release Prof. Mushirul Hasan Book "Faith & Freedom : Gandhi in History"

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں