او۔آئی۔سی کے تحقیقاتی دورہ کی تجویز مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-09

او۔آئی۔سی کے تحقیقاتی دورہ کی تجویز مسترد

ہندوستان نے آج تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کی اس تجویز کو یکلخت مسترد کر دیا ہے کہ اس کو جموں و کشمیر کے تحقیقاتی دورہ کی اجازت دی جائے تاکہ وہ وہاں حقوق کی صورتحال کا اندازہ لگاسکے ۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ او آئی سی کو ایسے امور پر "مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے "۔ اس سلسلہ میں وزیر خارجہ پاکستان کی دی ہوئی تجویز کو ہندوستان نے محض "پروپگنڈہ" قراردے کر مسترد کر دیا۔ وزارت خارجہ ہند کے ترجمان نے بتایاکہ "ہندوستان کے داخلی امور پر خط قبضہ پر پیش آئے حالیہ واقعات میں او آئی سی کو مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے ۔ ہم نے پہلے ہی اقوام متحدہ کے مبصر گروپ پر وضاحت کر دی ہے کہ معاملہ سے اس گروپ کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے ۔ وزیر خارجہ پاکستان کی پیش کردہ تجاویز محض پروپگنڈہ ہیں ۔ ایسی تجاویز کوئی نئی بات نہیں ہیں اور نہ ان سے کوئی مدد مل سکتی ہے ۔

India rejects OIC suggestion to allow mission to J&K

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں