ممبئی یونیورسٹی - اردو ریسرچ اسوسی ایشن کا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-14

ممبئی یونیورسٹی - اردو ریسرچ اسوسی ایشن کا اجلاس

شعبہ اردو ممبئی یونیورسٹی کی ریسرچ ایسوسی ایشن کے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے "ہندی اردو ساہیتی سنگم" کے بانی صدرایڈوکیٹ اطہر نبی نے کہا کہ شعبہ اردو ممبئی یونیورسٹی میں آنے کا یہ میرا گو کہ پہلا اتفاق ہے لیکن میں یہ وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ گزشتہ 35 برسوں کے دوران مختلف درسگاہوں اور تعلیمی اداروں میں میری آمدورفت کا یہ حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ کے ذریعہ اردو میں تحقیق و تنقید کے متعلق جو معیاری سرگرمیاں جاری ہیں وہ اس زبان و ادب کے روشن مستقبل کی طرف اشارہ کرتی ہیں ۔ اطہرنبی نے صدر شعبہ اردو پروفیسر صاحب علی کی تعلیمی و تدریسی کاوشوں کو سودمند بتاتے ہوئے کہا کہ موصوف کی سربراہی میں شعبہ کی ترقی قابل رشک ہے ۔ اطہر نبی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مجھے آئندہ پھر اس شعبہ میں آنے اور یہاں کے طلباء سے ہم کلام ہونے کا موقع ملے ۔پروگرام کے صدر پرفیسر صاحب علی نے اپنے مختصر خطاب میں شعبہ کی سرگرمیوں کا اختصار سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ کی ترقی میں دیگر اساتذہ طلباء کی سرگرمیاں بھی قابل ذکر ہیں ۔ انہوں نے اطہرنبی کی خدمات کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ یہ اردو زبان و ادب کی خوش قسمتی ہے کہ اسے ایسا مخلص خدمت گزار ملا جو نام و نمود کی پرواہ کیے بغیر ترقیاتی کاموں میں مصروف ہے ۔ پروفیسر صاحب علی نے زبان و ادب سے متعلق اطہر نبی کی35 سالہ خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موصوف نے تحقیق و تنقید کے سلسلے میں بہت معیاری اور گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔ جس کا اعتراف اردو حلقہ نے کیا ہے ۔
اس پروگرام میں ایک ایم فیل کی طالبہ انصاری حبیبہ نے "1980ء کے بعد ممبئی میں اردو شاعری" کے موضوع پر اپنا مقالہ پیش کیا ۔

Mumbai university - urdu research association meeting

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں